کورونا وائرس کی وجہ سے منگل کو بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) اور میزبان جاپان اولمپکس کے لیے اگلے سال تک ملتوی کرنے پر اتفاق کیا تھا۔ اولمپکس کا انعقاد 24 جولائی سے نو اگست تک کیا جانا تھا لیکن کورونا کے خطرے کو دیکھتے ہوئے اسے 2021 میں جاپان میں ہی منعقد کیا جائے گا۔
بھارت نے کی ستائش: بھارتی اولمپک ایسوسی ایشن (آئی اواے) نے ٹوکیو اولمپکس کے لیے 2021 تک ملتوی کرنے کے میزبان ملک جاپان اور آئی او سی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔آئی اواےکے سیکرٹری جنرل راجیو مہتا نے کہاکہ آئی اواے جاپان اور آئی او سی کے اس فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہے۔
امریکہ نے خیر مقدم کیا: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپان کے وزیر اعظم شینزو آبے کو فون کر اولمپکس ملتوی کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔ مرکزی کابینہ سیکرٹری يوشهدی سگا نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے کورونا وائرس کی وجہ سےاولمپکس ملتوی کرنے کے فیصلے کو درست فیصلہ قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے اولمپکس ملتوی کرنے کو صحیح فیصلہ بتایا اورکہا کہ وہ وزیر اعظم آبے کے اس فیصلے کی حمایت کرتے ہیں۔
آسٹریلیا نے حمایت کی: آسٹریلوی اولمپک کمیٹی (اے او سی) نے بھی بیان جاری کرکے اس فیصلے کی حمایت کی ہے۔ اے اوسی نے کہاکہ ہم یہ مانتے ہیں کہ ایسے حالات میں اولمپکس کا انعقاد کرانا مشکل کام تھا لیکن ہمیں اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ جاپان اگلے سال اس کا انعقاد بہترین طریقوں سے کرے گا۔ آسٹریلیا پہلے ان کھیلوں سے ہٹ گیا تھا لیکن ان کھیلوں کے ملتوی ہونے کے بعد اس نے راحت کی سانس لی ہے۔
عالمی تیر اندازی ایڈمنسٹریٹر کمیٹی کے چیئرمین اگررڈنر نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے بنی نوع انسان پر آئے بحران کو دیکھتے ہوئے اس سال ہونے والے ٹوکیو اولمپکس کو ملتوی کرنے کےآئی او سی کے فیصلے کی ہم تعریف کرتے ہیں۔