اگست 2013 میں ایموجی لفظ کو آکسفورڈ ڈکشنری میں شامل کیا گیاہے۔ جس کی تعریف یوں بتائی گئی ہے کہ ' ایک چھوٹی سی ڈیجیٹل تصویر یا آئکان جو کسی بھی خیال یا جذبہ کا اظہار کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔'
اگست 2013 میں ایموجی لفظ کو آکسفورڈ ڈکشنری میں شامل کیا گیاہے ایموجی کو سب سے پہلے 1999 میں موبائل انٹرنیٹ پلیٹ فارم کے تحت جاپان کے شیگیتاکا کوراتی نامی شخص نے ایجاد کیا جو 175 پکسل سائز کا تھا۔
ایموجی پیڈیا سے وابستہ جیریمی بیرگ نے اس دن کو کیلنڈر کی ایموجی کے ذریعے 2014 میں پہلی بار منانا شروع کیا۔ جو اس وقت صرف آئی فون میں ہی دستیاب تھا۔
جذبات و احساسات کو ایموجی کے ذریعہ بہ آسانی ظاہر کیا جاتا ہے۔ جیریمی بیرگ کے مطابق ' ایموجیز خیالات کی ترسیل کا ایک ڈیجیٹل ذریعے ہے۔'
ہنسی، خوشی، غصہ، غم، محبت، پیار، گزراش ، اتفاق ، پسند ، غیر پسندیدگی کا اظہار کرنا ان سارے جذبات و احساسات کو ایموجی کے ذریعہ ظاہر کیا جاتا ہے۔