رواں برس قطر میں ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ کے ڈرا کا اعلان کردیا گیا ہے۔ امریکہ اور ایران ایک ساتھ گروپ بی میں شامل ہیں جبکہ 21 نومبر سے شروع ہونے والے ایونٹ کا افتتاحی میچ میزبان قطر اور ایکواڈور کے درمیان کھیلا جائے گا۔ فٹ بال ورلڈ کپ کے ڈرا قطر میں نکالے گئے، 32 ٹیموں پر مشتمل اس میگا ایونٹ کے لیے اب تک 29 ٹیموں کا فیصلہ ہوا ہے جبکہ 3 ٹیمیں کون سی ہوں گی اس کا فیصلہ جون میں ہوگا، جن گروپس کی چوتھی ٹیم کا فیصلہ نہیں ہوسکا ہے اس میں گروپ بی، ڈی اور ای شامل ہیں۔ Football World Cup draw announced
فٹبال ورلڈکپ کے ڈرا کا اعلان، امریکہ اور ایران ایک ہی گروپ میں - امریکہ اور ایران ایک ہی گروپ میں شامل
21 نومبر سے قطر میں شروع ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ کے لیے جمعہ کو ہوا، ڈرا کافی دلچسپ رہا۔ گروپ بی میں امریکہ کا مقابلہ ایران سے ہوگا۔ America vs Iran in FIFA 2022
قطر-فٹبال ورلڈکپ 2022 کے ڈرا کا اعلان، امریکہ اور ایران ایک ہی گروپ میں شامل
گروپ اے: میزبان قطر، ایکواڈور، نیدرلینڈز اور سینیگال، گروپ بی: انگلینڈ، ایران اور امریکہ، گروپ سی: ارجنٹائنا، سعودی عرب، میکسیکو اور پولینڈ، گروپ ڈی:فرانس، ڈنمارک اور تیونس، گروپ ای: اسپین، جرمنی اور جاپان، گروپ ایف: بیلجیئم ، کینیڈا، مراکش اور کروشیا، گروپ جی:برازیل، سربیا، سوئٹزرلینڈ اور کیمرون، گروپ ایچ: پرتگال ، گھانا، یوراگوئے اور جنوبی کوریا۔
یو این آئی رپورٹ