نئی دہلی:اپنی جیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے موجودہ عالمی چیمپئن نکہت زرین اور کامن ویلتھ گیمز کی چیمپئن نیتو گھانگھاس جمعرات کے روز ویمنز عالمی چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچی۔ توقع کے مطابق نکہت زیرن نے 50 کلوگرام زمرے کے سیمی فائنل میں کولمبیا کی انگریٹ ویلینسیا پر 5-0 سے جیت درج کی، جب کہ نیتو (48 کلوگرام) کو قازقستان کی الوا بالکی بیکووا کے خلاف 5-2 سے جیت کے لیے سخت جدوجہد کرنی پڑی۔ مسلسل جد جہد کے بعد نیتو ٹورنامنٹ میں موجودہ ایشین چیمپئن قازقستان کی الوا بالکی بیکووا کے خلاف جیت کی شاندار دوڑ جاری رکھی اور پوائنٹس پر 5-2 سے جیت حاصل کی۔
پچھلی عالمی چمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں قازقستان کے خلاف شکست سے دوچار ہونے کے بعد 22 سالہ بھارتی باکسر کے پاس اس بار اپنے آپ کو ثابت کرنے کے لیے ایک موقع تھا اور انہوں نے اپنے آپ کو ثابت بھی کیا۔ نیتو اب ہفتہ کے روز فائنل میں 2022 ایشین چیمپئن شپ کی کانسی کا تمغہ جیتنے والی منگولیا کے لوٹسائیکھن الٹانسیٹسیگ سے مقابلہ کرے گی۔