امت پنگھل کو فائنل میں ازبکستان کے شاخوبدین جوئرو سے 5-0 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور عالمی مقابلے میں بھارت کی جانب سے پہلا طلائی کا تمغہ جیتنے کا خواب ٹوٹ گیا۔
اسی طرح امیت عالمی چیمپیئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتنے والے پہلے بھارتی مرد مکے باز بن گئے ہیں جبکہ ٹورنامنٹ میں ایک دیگر بھارتی مکے باز منیش کوشک کو 63 کلوگرام زمرے میں کانسے کا تمغہ ملا۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب ایک عالمی چیمپیئن شپ میں ایک ساتھ دو بھارتی مکے بازوں نے تمغے جیتے ہیں، ا س سے قبل سنہ 2009میں وجیندر سنگھ، سنہ 2011میں وکاس کرشنن، سنہ 2015 میں شیوا تھاپا اور سنہ 2017 میں گورو بدھوری نے کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔