بھارت کے 17 سالہ نوجوان ایتھلیٹ امت کھتری نے نیروبی میں کھیلی جارہی ہے انڈر 20 چیمپئن شپ میں 10 ہزار میٹر (10کلومیٹر) ریس واک میں چاندی کا تمغہ جیت کر تاریخ رقم کردی ہے۔ بھارت نے پہلی بار اس چیمپئن شپ کے 1 ایڈیشن میں دو تمغے جیتے ہیں۔
کینیا کی راجدھانی نیروبی میں کھیلی جارہی انڈر 20 ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں امت کھتری نے بھارت کو چاندی کا تمغہ دلایا۔ یہ بھارت کا دوسرا تمغہ ہے اس سے قبل بھارت نے 4X400 میٹر ریس میں کانسہ کا تمغہ جیتا تھا۔
امت کھتری نے یہ فاصلہ 42 منٹ اور 17.49 سیکنڈ میں پوری کی جبکہ اس مقابلے کا طلائی تمغہ کینیا کے ہیرسٹون وانیونی نے اپنے نام کیا۔ وانیونی نے 42.10.84 وقت میں یہ ریس جیتی۔