دوحہ: ایک اعلیٰ قطری عہدیدار نے پہلی بار ورلڈ کپ کی تیاریوں میں ہلاک ہونے والے مزدوروں کی تعداد بتائی ہے۔ قطری عہدیدار کے مطابق فیفا ورلڈ کپ کی تیاریوں میں تقریباً 400 سے 500 مزدور ہلاک ہوئے ہیں۔ قطر کی ڈیلیوری اینڈ لیگیسی کے سیکرٹری جنرل حسن التھوادی نے یہ اعداد و شمار ایک انٹریو میں بتائے۔ Qatar official confirms 400-500 worker deaths
انہوں نے کہا کہ میرے پاس صحیح تعداد نہیں ہے۔ یہ ایسی بات ہے جس پر بحث ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک موت بھی بہت زیادہ ہے۔ ہر برس سائٹس پر صحت اور حفاظت کے معیارات بہتر ہو رہے ہیں۔ کم از کم ہماری سائٹس پر، ورلڈ کپ سائٹس پر جن کے لیے ہم ذمہ دار ہیں۔ ورلڈ کپ سائٹس پر کام کرنے والے مزدوروں کے لیے ٹریڈ یونینز ہیں۔'
انٹرویو کے بعد وکالت گروپ فیئر اسکوائر کے نکولس میک گیہن نے حسن التھوادی کے تبصروں پر غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ مہاجر مزدوروں کی ہلاکتوں کے معاملے پر قطر ناقابل معافی ہے۔ نکولس میک گیہن نے کہا کہ ہمیں میڈیا انٹرویوز کے ذریعے اعلان کردہ مبہم اعداد و شمار کی نہیں، مناسب ڈیٹا اور مکمل تفتیش کی ضرورت ہے۔ فیفا اور قطر کے پاس اب بھی بہت سے سوالات کے جوابات ہیں۔ کم از کم یہ لوگ کہاں، کب اور کیسے مارے گئے اور ان کے اہل خانہ کو معاوضہ ملا یا نہیں'۔