اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Babar Azam eyes on World Cup ورلڈ کپ میں کن کھلاڑیوں کے ساتھ جانا ہے سوچ لیا، بابر اعظم - ایشیا کپ میں ہندوستان کے خلاف میچ سے قبل

بابر اعظم نے کہا کہ ہمارا فوکس اکٹھے رہنے، میچز اور ٹورنامنٹ جیتنے پر ہوتا ہے، ورلڈ کپ کے لیے ایشیا کپ کو دیکھ رہے ہیں، ہم اپنا اسکواڈ تقریباً بنا چکے ہیں اور ٹیم کی بہتری کے لیے سب کام کرتے ہیں۔

بابر اعظم
بابر اعظم

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 9, 2023, 10:25 PM IST

Updated : Sep 9, 2023, 10:41 PM IST

لاہور: پاکستانی کرکٹ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ سوچ لیا ہے کہ ورلڈ کپ میں کن کھلاڑیوں کے ساتھ جانا ہے۔

بابر اعظم

ایشیا کپ میں ہندوستان کے خلاف میچ سے قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ دل ٹوٹنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ورلڈ کپ میں جو ٹیم کے لیے بہتر ہوتا وہی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ڈھائی ماہ سے سری لنکا میں کھیل رہے ہیں ہندوستان کے خلاف ہمیں برتری حاصل ہوگی۔ بابر اعظم نے کہا کہ کولمبو میں سورج نکل گیا ہے لگتا نہیں بارش ہوگی، کل کے لیے میچ میں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔

بابر اعظم نے کہا کہ ہمارا فوکس اکٹھے رہنے، میچز اور ٹورنامنٹ جیتنے پر ہوتا ہے، ورلڈ کپ کے لیے ایشیا کپ کو دیکھ رہے ہیں، ہم اپنا اسکواڈ تقریباً بنا چکے ہیں اور ٹیم کی بہتری کے لیے سب کام کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: میرے کام کا بوجھ دوسروں سے دو یا تین گنا زیادہ ہے: پانڈیا

انہوں نے مزید کہا کہ پلیئرز کے دل ٹوٹنے والی بات نہیں، جو بھی منتخب ہوں گے وہ بہترین ہی ہوں گے، میچز اور ٹورنامنٹ فاسٹ بولرز جتواتے ہیں اور مجھے ان پر یقین ہے، ہر میچ میں ہر کوئی پرفارم نہیں کرسکتا۔

یاد رہے کہ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں کل پاک بھارت میچ کولمبو میں شیڈول ہے۔

یو این آئی

Last Updated : Sep 9, 2023, 10:41 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details