بھونیشور: بھارتی انڈر 17 خواتین کی فٹ بال ٹیم کے کوچ تھامس ڈینربی نے پیر کے روز کہا کہ امریکہ کے خلاف فیفا انڈر 17 ویمنز ورلڈ کپ میچ سے قبل ان کی ٹیم کے خلاف گول کرنا آسان نہیں ہوگا۔ ڈینربی نے اپنی ٹیم پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا 'ہمارے پاس ایک ٹیم ہے جس کا ہم اچھی طرح دفاع کرنا جانتے ہیں۔ Women's U-17 World Cup: India coach hopes for point
سب دیکھیں گے کہ ہمارے خلاف گول کرنا کتنا مشکل ہوگا۔ اگر ہم اپنے پیدا کردہ مواقع کا استعمال کریں تو ہم میچ میں کچھ پوائنٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ امریکہ فتح کے مضبوط دعویدار کے طور پر آئے گا،لیکن یہ سب کاغذ پر ہے۔ ہماری توجہ ہمارے منصوبے پر ہے۔ اگر ہمارا دن اچھا گزرا اور ابتدائی گول اسکور کیے تو یہ ہمارے لیے اچھا ہوگا۔
ڈینربی نے کہا گھریلو فائدہ ہمیشہ ہوتا ہے۔ کچھ لڑکیاں اسٹیڈیم میں بہت زیادہ ہجوم دیکھ کر تھوڑا دباؤ محسوس کر سکتی ہیں، تاہم میچ کے نتائج کا فیصلہ پچ پر ہوگا۔
بھارتی کپتان استم اوراوں نے افتتاحی میچ سے قبل ٹیم کے جوش و جذبے کی سطح کے بارے میں بات کی اور کہا کہ ٹیم جسمانی اور ذہنی طور پر مضبوط ہے۔'