ہاکی ورلڈ کپ میں ایمسٹیلوین کے وینجر ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا بھارت اور انگلینڈ کے درمیان میچ 1-1 سے ڈرا پر ختم ہوا۔ انگلینڈ نے میچ کے 9ویں منٹ میں برتری حاصل کر لی تھی لیکن بھارت نے 28ویں منٹ میں گول کر کے اسکور برابر کر دیا اور یہ اسکور میچ ختم ہونے تک برقرار رہا۔ India vs England Hockey World Cup Match
دونوں ٹیموں نے ورلڈ کپ کے اپنے پہلے میچ میں شاندار آغاز کیا اور ایک دوسرے کے سرکل میں جگہ بنائی۔ انگلینڈ کے اسٹرائیکر نے گول پر نشانہ لگایا کیا لیکن بھارت کی کپتان اور گول کیپر سویتا نے ڈائیونگ کرتے ہوئے انگلینڈ کو برتری حاصل کرنے سے روک دیا۔ اس کے کچھ ہی دیر بعد انگلینڈ دوسری کوشش میں کامیاب رہا اور ازابیل پیٹر نے 182 میچز کھیلنے والی للی اوسلی کی مدد سے نویں منٹ میں اپنی ٹیم کے لیے پہلا گول کیا۔
انگلینڈ کی برتری کے باوجود بھارتی کھلاڑیوں نے ذہنی دباؤ نہیں لیا اور منصوبہ بند طریقے سے مخالف ٹیم کے سرکل میں جگہ بناتی رہیں۔ کچھ دیر بعد بھارت کو پنالٹی کارنر بھی ملا، لیکن گرجیت کور کی ڈریگ فلک گول پوسٹ سے چوک گئی۔ گول سے محروم رہنے کے بعد بھی بھارت نے تحمل کا مظاہرہ کیا اور تجربہ کار اسٹرائیکر وندنا کٹاریہ نے 28ویں منٹ میں فٹ فاول کی وجہ سے پنالٹی کارنر کو گول میں تبدیل کرکے میچ 1-1 سے برابر کردیا۔
مونیکا کے شاٹ کے بعد گیند گول کیپر میڈی ہنز کے پیڈ سے ٹکرائی لیکن وندنا نے میچ برابر کرنے کی دوسری کوشش میں ہنز کی فیلڈنگ کو چکمہ دےدیا۔ دوسرے اور تیسرے کوارٹر میں کوئی گول نہ ہونے کے بعد چوتھے کوارٹر میں دونوں ٹیمیں نے سخت جدو جہد کی۔ انگلینڈ نے بھی بھارت کے سرکل میں چند مواقع بنائے لیکن ان کی زیادہ تر کوششیں گول سے دور رہیں۔ بھارت میچ کے 56ویں منٹ میں اس وقت برتری حاصل کر سکتا تھا جب نیہا اور نوجوت نے انگلینڈ کی ڈی میں شرمیلا کو اسسٹ کیا لیکن شرمیلا گیند کو نشانہ نہ بنا سکیں اور میچ برابری پر ختم ہوا۔