رانچی:کل ہونے والے مقابلے میں بلند حوصلے کے ساتھ ہندوستانی ٹیم کا ہدف ٹورنامنٹ میں اپنی جیت کو برقرار رکھنا اور پل مرحلے میں سر فہرست مقام حاصل کرنا ہے جب کہ کوریا کی نظریں میزبان کے خلاف جیت درج کرکے پل مرحلے کو شاندار طریقے سے مکمل کرنے پر ہوگی۔
قابل ذکر ہے کہ دونوں ٹیمیں پہلے ہی مقابلے کے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر چکی ہیں۔ٹورنامنٹ میں ہندوستان شاندار پرفام کر رہا ہے اور پل مرحلے کو گزشتہ چار مقابلوں میں اس نے تھائی لینڈ ، ملیشیا، چین اور جاپان کے خلاف جیت درج کی ہے۔ وی 12پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل ٹیلی میں سرفہرست ہے۔
وہیں دوسری طرف کوریا اس وقت پوائنٹ ٹیبل میں تیسرے مقام پر ہے اس نے اب تک چار میچوں میں سے دو میچ جیتے ہیں ،ایک ہار گیا اور ایک ڈرا کھیلا ۔ کوریا نے چین کے خلاف 1-0سے اور تھائی لینڈ کے خلاف 3-0سے شاندار جیت حاصل کی ،لیکن اسے جاپان کے خلاف 0-4سے ہار کا سامنا کرنا پڑا ۔ اس کے علاوہ ، ملیشیا کے خلاف ان کا میچ 1-1سے ڈرا رہا۔
تاریخ میں دیکھا جائے تو ہندوستان اور کوریا کے درمیان 20میچ کھیلے ہیں ۔جس میں کوریا نے 12اور ہندوستان نے پانچ میچوں میں جیت حاصل کی ہے، جب کہ تین میچ ڈرا پر مکمل ہوئے ہیں۔