سرمائی اولمپکس میں بھارت کی مہم بدھ کو اس وقت مایوس کن اختتام کو پہنچی جب سرمائی اولمپکس میں بھارت کی نمائندگی کرنے والے واحد کھلاڑی الپائن اسکائر عارف خان Alpine Skier Arif Khan نے مَردوں کے سلیلم مقابلے میں 45 واں مقام حاصل کیا۔
اپنا سرمائی اولمپکس Beijing Winter Olympics ڈیبیو کر رہے عارف خان رن 1 مکمل کرنے میں ناکام رہے اس لیے وہ مردوں کے سلیلم ایونٹ کے دوسرے رن میں حصہ نہیں لے گا۔
88 میں سے صرف 52 اسٹارٹرز نے پہلی رن مکمل کی اور رن 2 میں دوبارہ مقابلہ کریں گے۔
بب نمبر 79 پہن کر عارف خان نے عمدہ آغاز کیا۔ پہلا انٹرمیڈیٹ 14.40 سیکنڈ میں اور دوسرا 34.24 سیکنڈ میں مکمل کیا۔ تاہم وہ فائنل سیکشن مکمل کرنے میں ناکام رہے۔
اس دوران آسٹریا کے جوہانس اسٹرولز 53.92 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ رن 1 میں سب سے تیز ترین اسکیئر رہے۔ ناروے کی جوڑی ہنرک کرسٹوفرسن (53.94 سیکنڈس) اور سبسٹیان فوس سِلواگ (53.98 سیکنڈس) بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہی۔
واضح رہے کہ عارف خان سرمائی اولمپکس میں دو مقابلوں کے لیے کوالیفائی کرنے والے پہلے بھارتی ہیں۔ انہوں نے جینٹ سلیلم ایونٹ میں 2 منٹ 47.24 سیکنڈ کا مشترکہ وقت مکمل کیا تھا۔
وہ 45 ویں نمبر پر رہے جو سرمائی اولمپکس میں مردوں کے جینٹ سلیلم ایونٹ میں بھارت کی اب تک کی بہترین کارکردگی ہے۔