ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کرکٹ نے محدود اوور کپتان کین ولیمسن کو اکتوبر میں شروع ہونے والے ون ڈے عالمی کپ 2023 کے لئے اپنی فٹنس ثابت کرنے کے لئے دو ہفتوں کا وقت دیا ہے۔ نیوزی لینڈ کے چیف کوچ گیری اسٹیڈ نے پیر کو یہ اطلاع دی ۔
اسٹیڈ نے صحافیوں کو بتایا کہ تقریباً دو ہفتے میں ٹیم کا اعلان کرنے والے ہیں۔ ہم اسے اس پورے وقت کا استعمال کرنے کا پورا موقع دیں گے۔ وہ پوری طرح سے رہیب کے عمل پر توجہ دے رہے ہیں۔ وہ پھر سے نیٹس میں بلے بازی کررہے ہیں جو دیکھنا بہت اچھا ہے۔
انہوں نے کہا وہ اچھی بہتری لا رہے ہیں لیکن انہیں ابھی کافی کام کرنا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ وہ اس سطح تک پہنچیں جہاں ہمیں ان کی ضرورت ہے۔
واضح رہے کہ ولیمسن کو اپریل میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں گجرات ٹائٹنز کے لیے کھیلتے ہوئے دائیں گھٹنے کی چوٹ لگ گئی تھی، جس کی وجہ سے انھیں سرجری کرانی پڑی تھی۔