گیانا: ہاردک پانڈیا اور راہل ڈراوڑ کی ہندوستانی ٹیم کو اتوار کو ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں جانے سے پہلے کئی سوالوں کے جواب تلاش کرنے ہوں گے۔
پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 150 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ہندوستان نے 15 اووروں میں 113 رن بنائے تھے لیکن آخری پانچ اووروں میں وہ 37 رنوں کا اضافہ نہ کر سکا۔ چار رن کی اس شکست نے ہندوستان کو بیٹنگ میں گہرائی کی کمی پر غور کرنے پر مجبور کردیا۔ اس کے علاوہ ہندوستان کو ایسے بلے باز کی کمی بھی محسوس ہوئی جو اینکر کا کردار ادا کر سکے اور آخر تک کریز پر رہ کر ٹیم کو میچ جتوا سکے۔
پانڈیا نے میچ کے بعد کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں سے آراستہ ہندوستانی ٹیم کا غلط کرنا لازمی ہے، حالانکہ وہ دوسرے ٹی 20 میں اپنے تجربے کا تعاون دینا چاہیں گے۔ ویسٹ انڈیز کے دورے میں اب تک معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے سوریہ کمار یادو پر بھی ٹیم انتظامیہ کی نظریں ہو گی۔