بگوٹا: بھارت کی اسٹار ویٹ لفٹر اور ٹوکیو اولمپکس کی چاندی کا تمغہ جیتنے والی میرا بائی چانو نے کلائی کے درد پر قابو پا کر عالمی چمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیت لیا ہے۔ میرابائی نے منگل کی رات خواتین کے 49 کلوگرام زمرے میں اسنیچ میں 80 کلو وزن اٹھایا، جبکہ کلین اینڈ جرک میں ان کی بہترین کوشش 113 کلوگرام تھی۔ بھارتی لفٹر 200 کلوگرام کے مجموعی اسکور کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی۔ چین کی جیانگ ہوئیہوا نے 206 کلوگرام (93 کلوگرام + 113 کلوگرام) کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ ان کی ہم وطن ژیہوا نے 198 کلوگرام (89 کلوگرام + 109 کلوگرام) کے ساتھ کانسہ کا تمغہ جیتا۔Mirabai Chanu wins silver medal at World Championships
ورلڈ چمپئن شپ 2017 میں طلائی تمغہ جیتنے کے بعد میرا بائی کا ٹورنامنٹ میں یہ دوسرا تمغہ ہے۔ تمغہ جیتنے کے بعد میرابائی نے کہا، ''یہ میرے لیے جذباتی طور پر فخر کا لمحہ ہے کہ پانچ سال کے طویل وقفے کے بعد ایک اور عالمی چیمپیئن شپ کا تمغہ گھر لاسکی۔ عالمی چیمپئن شپ میں مقابلہ ہمیشہ اعلیٰ ترین سطح کا ہوتا ہے جس میں بہترین اولمپک کھلاڑی شرکت کرتے ہیں۔
میرابائی نے ہم وطنوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا، ''میری کلائی میں درد تھا لیکن میں اپنے ملک کے لیے اپنی پوری کوشش کرنے کے لیے ہمیشہ تیار رہتی ہوں۔ آپ کی کبھی نہ ختم ہونے والی حمایت ہی ہے جو مجھے ہمیشہ آگے بڑھاتی ہے۔ مجھے امید ہے کہ میں ایشیائی کھیلوں اور پیرس اولمپک میں بھارت کو سونے کے ساتھ ایسے مزید لمحات دے سکوں گی۔ مجھے امید ہے کہ ایشیائی کھیلوں اور پیرس اولمپکس میں بھارت کو ایسے مزید لمحات دے سکوں گی۔
ستمبر میں ٹریننگ سیشن کے دوران کلائی پر چوٹ لگنے والی چانو نے اکتوبر میں اس چوٹ کے ساتھ نیشنل گیمز میں حصہ لیا تھا۔ میرا بائی کے کوچ وجے شرما نے کہا، "میرا کو نصف دہائی کے بعد ورلڈ چیمپیئن شپ میں ایک اور تمغہ جیتتے ہوئے دیکھنا میرے لیے واقعی فخر کا لمحہ ہے۔ کلائی کے مسئلے کی وجہ سے یہ اس کے لیے تھوڑا مشکل تھا لیکن وہ دو ٹاپ ایتھلیٹس کو شکست دینے اور اتنی آسانی سے 200 کلو وزن اٹھانے میں کامیاب رہی۔
شرما نے کہا، 'میرا کو دیکھ کر، مجھے لگتا ہے کہ ہم صحیح راستے پر ہیں اور وہ یقینی طور پر آنے والے ایشین گیمز اور اولمپکس میں اپنا بہترین مظاہرہ کرنے کے لیے سخت محنت کرے گی۔ میں بھارتی ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے صدر سہدیو یادو اور پوری فیڈریشن کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جنہوں نے ہمارے پورے سفر میں جو تعاون فراہم کیا۔