نئی دہلی: آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) کے نو منتخب صدر کلیان چوبے نے کہا کہ وہ ہندوستانی فٹ بال کو نئی بلندیوں پر لے جانے کے لئے سب کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔Kalyan chaubey On Indian Football
ہفتہ کو فٹ بال ہاؤس میں پہلی بار اے آئی ایف ایف کے ارکان سے خطاب کرتے ہوئے کلیان چوبے نے کہا کہ وہ کووڈ سے پہلے کے پانچ برسوں میں ان کے ذریعہ کیے گئے کام اور معاون دستاویزات کے ساتھ حاصل کی گئی پیشرفت کی تفصیلی رپورٹ تیار اور اجاگر کریں۔ اس دوران انہوں نے وفاق کے کام میں احتساب، شفافیت اور کارکردگی پر زور دیا۔
انہوں نے کہاکی ہندوستانی فٹ بال ایک وسیع خاندان کی طرح ہے۔ ہم سب اس کے ممبر ہیں۔ ہم تمام چاہتے ہیں کہ ہندوستانی فٹ بال مزید بلندیوں کو حاصل کرے۔ مقصد تک پہنچنے کے لیے ہم سب مل کر کام کریں گے۔ فیڈریشن کے صدر نے فٹبالرز کی رجسٹریشن کے نظام اور اے آئی ایف ایف کے زیر انتظام گولڈن بے بی لیگ (جی بی ایل) کی طرف زیادہ سے زیادہ نوجوانوں کو راغب کرنے کے طریقہ پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے ایک جدید اور موثر ڈیٹا بیس بنانے کی ہدایات جاری کیں جس میں 140,000 رجسٹرڈ فٹبالرز اور 35,000 کے قریب بیبی لیگ کے کھلاڑیوں کی تمام تفصیلات موجود ہوں۔ وبائی امراض کی وجہ سے اسے دو سیزن کے بعد دوبارہ شروع کیا جا رہا ہے۔