ٹوکیو 2020 کے چیف ایگزیکٹو آفیسر توشرو متو کا کہنا ہے کہ 'بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) سے ملنے والی مدد کا استعمال کس طرح کرنا ہے، اس بارے میں انہیں کوئی معلومات نہیں ہے۔
آئی او سی نے کورونا وائرس کی وجہ سے اولمپکس 2021 تک ملتوی ہونے کی وجہ سے ٹوکیو 2020 کے لیے 65 کروڑ ڈالر کی مدد دینے کا اعلان کیا ہے۔
آئی او سی کے صدر تھامس باک نے کہا ہے کہ 'اولمپک ملتوی ہونے سے ہوئے نقصان کی تلافی کے لئے آئی او سی کل 80 کروڑ ڈالر کی مدد دے گا۔'
متو نے صحافیوں کو بتایا کہ 'انہیں اس بارے میں کوئی جانکاری نہیں ہے کہ اس فنڈ کا استعمال کس طرح کیا جائے گا۔ انہیں لگتا ہے کہ آپ کو اس بارے میں آئی او سی سے پوچھنا پڑے گا۔'