ٹہری/دہرا دون: اتراکھنڈ کی مشہور ٹہری جھیل میں بدھ کو پہلی بار نیشنل واٹر اسپورٹس چیمپئن شپ کپ کا افتتاح ہوا۔ اس میں مختلف ریاستوں کی پندرہ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔Water Sports Cup Championship Start In Uttarakhand
مرکزی وزیر توانائی آر کے سنگھ اور اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی اور مقامی ایم ایل اے کشور اپادھیائے نے مشترکہ طور پر مشعل روشن کرکے چمپئن شپ کا افتتاح کیا۔ انہوں نے مقام انعقاد میں لگائے گئے مختلف اسٹالز کا معائنہ کیا۔ ساتھ ہی پہلے سیشن کی فاتح ٹیموں کو میڈلز بھی دئیے۔
مرکزی وزیر سنگھ نے اس موقع پر کہا کہ کھیلوں کو فروغ دینا مرکزی حکومت کی ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزارت بجلی کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ وزارت بجلی کی ہر کمپنی ایک گیم اپنائے گی۔ اس سلسلے میں ٹی ایچ ڈی سی انڈیا لیمیٹڈ کی طرف سے کیاکنگ کینوئنگ کھیل کواختیار کیا گیا ہے۔