41 سالہ لیجنڈ ٹینس کھلاڑی راجر فیڈرر نے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کرلیا۔ اپنے کیریئر کے آخری میچ (لاور کپ) میں فیڈرر کو فرانسس ٹیافو اور جیک ساک سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اپنے آخری میچ میں شکست کے بعد فیڈرر جذباتی ہوگئے۔ دراصل یہ ان کا آخری میچ تھا، ایسے میں جب فیڈرر میچ ہار گئے اور انہیں یہ احساس ہوا کہ اس کے بعد وہ کبھی کورٹ پر نظر نہیں آئیں گے تو ان کی آنکھیں نم ہوگئیں۔ Emotional Federer bids farewell to Tennis
لندن میں اپنے کیریئر کے آخری میچ میں راجر فیڈرر کا مقابلہ امریکہ کے فرانسس ٹیافو اور جیک ساک سے تھا جس میں انہیں 4-6، 7-6(2)، 11-9 سے شکست ہوئی۔ میچ کے بعد فیڈرر کو جذباتی الوداع ملا، جس کی تصویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے، مداح بھی شدید ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔