اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Virat on his Game Plan آخری دن تک کھیل سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں: کوہلی

کوہلی نے پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد کہا، "میں نے ایک چیز (اپنے برے وقت میں) سیکھی ہے کہ مایوسی آپ کو کہیں نہیں لے جاتی۔ کھیل ہمیشہ آسان ہوتا ہے۔ Virat on his Game Plan

ہندوستان کے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی
ہندوستان کے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی

By

Published : Jan 11, 2023, 4:50 PM IST

گوہاٹی: ہندوستان کے اسٹار بلے باز وراٹ کوہلی نے سری لنکا کے خلاف میچ جیتانے والی سنچری بنانے کے بعد کہا کہ وہ اس وقت اپنے کھیل سے لطف اندوز ہو رہے ہیں، اور جب تک وہ کھیل رہے ہیں اس سے لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں۔


نومبر 2019 سے ستمبر 2022 تک رن مشین کوہلی کے بلے سے کوئی سنچری نہیں نکلی۔ انہوں نے ایشیا کپ 2022 میں افغانستان کے خلاف سنچری بنا کر تین سال کی خشک سالی کا خاتمہ کیا، جب کہ اس کے بعد سے وہ ون ڈے کرکٹ میں مزید دو سنچریاں بنا چکے ہیں۔

کوہلی نے پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد کہا، "میں نے ایک چیز (اپنے برے وقت میں) سیکھی ہے کہ مایوسی آپ کو کہیں نہیں لے جاتی۔ کھیل ہمیشہ آسان ہوتا ہے۔ مشکلات تب آتی ہیں جب ہم اپنے خیالات، خواہشات اور لوگوں کو ہم اپنے ذہن میں ایک تصویر کے ساتھ خود کو جوڑکر دیکھنے لگتے ہیں اور چیزوں کو الجھا دیتے ہیں۔ ہم بھول جاتے ہیں کہ جب ہم نے بلا یا گیند کو اٹھائی تب ہم کون تھے۔ جب آپ یہ بھول جاتے ہیں تو آپ خود کو ایس؛ حالت میں ڈال دیتے ہین جہاں سے سب کچھ نیچے جاتا رہتا ہے."



انہوں نے کہا، "میں نے سیکھا ہے کہ ان چیزوں سے آزاد ہوکر کھیلنے سے ہی مدد ملتی ہے جب آپ ہر میچ بغیر کسی خوف کے کھیلیں، جیسے کہ یہ آپ کا آخری میچ ہے۔ میں بیٹھ کر چیزوں کو پکڑکر نہیں بیٹھا رہ سکتا۔ گیم آگے بڑھتا رہے گا۔ بہت سے کھلاڑی مجھ سے پہلے بھی کھیل کر جاچکے ہیں۔ میں ہمیشہ کرکٹ کھیلتا نہیں رہ سکتا، تو میرے پاس بچانے کے لئے ہے ہی کیا ؟ میں نے یہی سیکھا ہے۔ میں اب بہتر پوزیشن میں ہوں۔ میں اپنے کھیل سے لطف اندوز ہورہا ہوں اور جب تک میں کھیل رہا ہوں اس سے لطف اندوز ہونا چاہتا ہوں۔"

باراسپارا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے ہندستان کو بیٹنگ کے لیے بلایا تو روہت شرما اور شبھمن گل نے پہلی وکٹ کے لیے 143 رنز کی زبردست شراکت داری کی۔ اننگز کے 20ویں اوور میں بلے بازی کے لیے آنے والے کوہلی 49ویں اوور تک ڈٹے رہے اور 87 گیندوں پر 113 رن بنا کر ہندوستان کو 373 رن تک پہنچا دیا۔

کوہلی نے اپنی اننگز کے بارے میں کہا، "مجھے نہیں لگتا کہ میں نے کوئی مختلف تیاری کی ہے۔ میری تیاری ہمیشہ ایک جیسی رہتی ہے۔ کبھی کبھی آپ کو وہ لے نہیں ملتی لیکن آج مجھے لگا کہ میں گیند کو اچھی طرح سے مار رہا تھا۔ مجھے معلوم تھا کہ دوسری اننگز میں اوس گرنے کی وجہ سے 25-30 اضافی رن کی ہندوستان کو ضرورت ہوگی اور آخر میں مجھے خوشی ہوئی کہ میں ٹیم کو وہاں پہنچا سکا۔

کوہلی کو اپنی اننگز کے دوران 52 اور 81 رن پر دو زندگیاں ملیں۔ کوہلی نے کہا کہ وہ ایسے دنوں کے لیے شکر گزار ہیں کیونکہ قسمت ہمیشہ ان کا ساتھ نہیں دیتی۔

کوہلی نے پہلی اننگز کے بعد کہا، "قسمت ایک بڑا کردار ادا کرتی ہے اور آپ بس اتنا کر سکتے ہیں کہ اپنا سر جھکا کر بھگوان کا شکر ادا کریں کہ اس طرح کی شاموں میں جب تھوڑی سی قسمت آپ کا ساتھ دیتی ہے۔ جب قسمت ہمارے ساتھ نہیں ہوتی تو ہم مایوس ہو جاتے ہیں، لیکن ان شاموں کو یاد رکھنا بھی بہت ضروری ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details