اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Frederick Donje Passes Away واڈا کے آپریٹنگ آفیسر فریڈرک ڈونجے کا انتقال - واڈا کے آپریٹنگ آفیسر فریڈرک ڈونجے کا انتقال

ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کے سی او او فریڈرک ڈونجے مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ ڈونجے نے 2002 میں میڈیا ریلیشنز اور کمیونیکیشنز مینیجر کے طور پر واڈا میں شمولیت اختیار کی تھی۔ WADA operating officer Frederick Donje passes away

واڈا کے آپریٹنگ آفیسر فریڈرک ڈونجے کا انتقال
واڈا کے آپریٹنگ آفیسر فریڈرک ڈونجے کا انتقال

By

Published : Aug 17, 2022, 11:52 AM IST

مونٹریال: ورلڈ اینٹی ڈوپنگ ایجنسی (واڈا) کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) فریڈرک ڈونجے مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ واڈا نے بدھ کے روز یہ جانکاری دی۔ ڈونجے کی عمر 50 سال تھی۔ واڈا کے صدر ویٹولڈ بانکا نے کہا، "یہ ان تمام لوگوں کے لیے ایک ناقابل یقین حد تک افسوسناک خبرہے جو فریڈرک ڈونجے کو سناشائی رکھتے تھے۔ مجھے یقین ہے کہ عالمی اینٹی ڈوپنگ کمیونٹی اس مصیبت کی گھڑی میں فریڈرک کے اہل خانہ کے تئیں انتہائی مخلصانہ تعزیت پیش کرنے میں واڈاکے ساتھ ہوگی۔ wada operating officer frederick donje dies

انہوں نے کہا، "ڈونجے ایجنسی کا ایک لازمی حصہ تھے۔ اینٹی ڈوپنگ اور عام طور پر کھیل کے تمام پہلوؤں کے بارے میں ان کا علم، کھلاڑیوں کے لیے حقیقی نتائج فراہم کے لیے ان کے شوق اور آپریشن کی صلاحیت قابل قدر تھی۔ ان کے چلے جانے سے ہماری تنظیم میں ایک خلا پیدا ہوا ہے۔"

یہ بھی پڑھیں: Amitabh Chaudhary No More بی سی سی آئی کے سابق عہدیدار امیتابھ چودھری کا انتقال

ڈونجے نے 2002 میں میڈیا ریلیشنز اور کمیونیکیشنز مینیجر کے طور پر واڈا میں شمولیت اختیار کی تھی۔ 2011 میں، انہیں لوزان میں واڈا کے یورپ آفس اور انٹرنیشنل یونین ریلیشنز کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا۔ اور 2016 میں انہیں واڈا کا سی او او مقرر کیا گیا تھا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details