کولکاتا: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق جارح سلامی بلے باز وریندر سہواگ نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ممبئی کے یشسوی جیسوال کو مستقبل کا اسٹار بلے باز قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ وراٹ کوہلی کے نقش قدم پر چلتے ہوئے نصف سنچری کو سنچری اننگز میں بدلنے کا فن جانتے ہیں۔ اسٹار اسپورٹس کے کرکٹ لائیو پر بات کرتے ہوئے سہواگ نے کہاکہ یشسوی جیسوال مستقبل کے ستارے ہیں۔ انہوں نے وراٹ کوہلی سے 50 کو 100 میں تبدیل کرنے کا فن سیکھا ہے۔ بہت سے بلے باز 13 گیندوں پر 50 رنز بنانے کے بعد اپنی وکٹیں پھینکتے ہیں، لیکن یشسوی آگے بڑھنا چاہتے ہیں۔ اس میں بڑی اننگز کھیلنے کی ہمت ہے۔
یہ بھی پڑھیں:IPL 2023 حیدرآباد کو شکست دے کر بنگلور پلے آف کی دوڑ میں برقرار