بلغراد: بھارت کی اسٹار خاتون ریسلر وینیش پھوگاٹ نے تاریخ رقم کردی ہے Vinesh Phogat wins bronze۔ ونیش نے ریسلنگ ورلڈ چمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیت کر ریسلنگ میں بہت بڑا کارنامہ انجام دیا ہے۔ ونیش سربیا کے بلغراد میں عالمی چمپئن شپ مقابلے میں بدھ کے روز خواتین کے 53 کلوگرام فری اسٹائل میں کانسی کا تمغہ جیتا ہے۔ Vinesh Phogat wins bronze in World Championships
ہریانہ سے تعلق رکھنے والی 28 سالہ ونیش کے نام اور ایک کارنامہ جڑ گیا۔ اس جیت کے ساتھ وہ عالمی چیمپئن شپ میں دو تمغے جیتنے والی ملک کی پہلی خاتون ریسلر بن گئی ہیں۔ انہوں نے یورپی چیمپئن ایما مالمگرین کو 8-0 سے شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیتا۔ ونیش نے سنہ 2019 کے سیزن میں نور سلطان (قازقستان) میں کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔