ونیش فوگاٹ نے جیت کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں گزشتہ کئی برسوں سے مسلسل کوشش کر رہی تھی اور مجھے خوشی ہے کہ میں اس بار نہ صرف تمغہ جیتنے میں کامیاب رہی بلکہ میں نے اپنے ملک کو کشتی میں ٹوکیو اولمپک کا پہلا کوٹہ بھی دلا دیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ میرے لئے انتہائی فخر اور خوشی کا لمحہ ہے، میرے لیے یہ بہت بڑا تمغہ ہے اور اب میرا اگلا ہدف ٹوکیو اولمپکس میں ملک کے لئے تمغہ جیتنا ہوگا۔
ونیش نے خواتین کے 53 کلوگرام کے زمرے کے کانسہ مقابلے میں یونان کی ماریا پريولارکی کو شکست دے کر کانسہ کا تمغہ جیتا جو ان کا عالمی چیمپیئن شپ میں پہلا تمغہ ہے۔