اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ورون بھاٹی پیرا اولمپکس کے لیے منتخب - ورون بھاٹی کی شاندار کارکردگی

ورون بھاٹی نے کہا 'میں اس بار ملک میں سونے کا تمغہ لانے کی پوری کوشش کروں گا۔ مجھے بھروسہ ہے کہ میں اس پیرا اولمپکس میں آسانی سے سونے کا تمغہ جیت سکتا ہوں۔'

ورون بھاٹی پیرا اولمپکس کےلیےمنتخب
ورون بھاٹی پیرا اولمپکس کےلیےمنتخب

By

Published : Jul 4, 2021, 5:15 PM IST

اترپردیش گریٹر نوئیڈا کے ورون بھاٹی کو ٹوکیو پیرا اولمپکس کا ٹکٹ مل گیا ہے۔ یہ دوسرا موقع ہے جب ورون کو پیرا اولمپکس کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔

ان کا ٹرائل دہلی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں ہوا۔ ورون نے 2016 کے ریو پیرالمپکس میں ملک کے لیے کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔

ورون بھاٹی نے کہا "اس بار ہم ملک میں طلائی تمغہ لائیں گے۔ ورون بھاٹی نے بتایا کہ انہوں نے رواں سال چائنا اوپن ایتھلیٹکس چیمپین شپ میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔ انھوں نے 10 ستمبر 2016 کو ریو پیرالمپکس میں مردوں کی لانگ جمپ میں کانسے کا تمغہ جیتا تھا۔

انہوں نے 1.86 میٹر کی اونچی جمپ میں میڈل جیتا تھا۔ فی الحال، وہ دہلی کے جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں کوچ ستیہ پال کی نگرانی میں پریکٹس کررہے ہیں۔ مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے ذریعہ ورون بھاٹی کو ان کی شاندار کارکردگی پر اعزاز سے نوازا جا چکا ہے۔

ورون بھاٹی کو حکومت ہند نے ارجن ایوارڈ اور اترپردیش حکومت نے لکشمن ایوارڈ سے نوازا ہے۔ورون بھاٹی نے کہا 'میری پریکٹس بہت اچھی طرح سے چل رہی ہے۔ میں مکمل طور پر صحتمند اور فارم میں ہوں۔ لہذا ، اس بار پیرا اولمپکس میں کارکردگی آخری بار کے مقابلے میں بہت بہتر ہونے کی امید ہے۔"

ورون بھاٹی نے مزید کہا ، "میں اس بار ملک میں سونے کا تمغہ لانےکی پوری کوشش کروں گا۔ مجھے بھروسہ ہے کہ میں اس پیرا اولمپکس میں آسانی سے سونے کا تمغہ جیت سکتا ہوں۔'

روزانہ تین گھنٹے ورزش کرنےوالے ورون بھاٹی نے بتایا کہ ابھی تک ٹوکیو جانے کی تاریخ کا فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ وہ دہلی اور گریٹر نوئیڈا میں مشق کر رہے ہیں۔ ان کی پوری توجہ اس وقت پریکٹس پر ہے۔

یہ بھی پڑھیں:انگلینڈ اور ڈنمارک سیمی فائنل میں داخل

ABOUT THE AUTHOR

...view details