اردو

urdu

ETV Bharat / sports

VANDANA KATARIYA وندنا کٹاریہ 300 بین الاقوامی میچ کھیلنے والی پہلی ہندوستانی خاتون کھلاڑی - خواتین ہاکی ٹیم کی کار فارورڈ وندنا کٹاریہ

وندنا کٹاریہ ہندوستان کی جانب سے 300 بین الاقوامی میچ کھیلنے والی پہلی خاتون کھلاڑی بن گئیں ہیں۔وہ 2016 میں ایشین چمپئنز اور 2017 میں خواتین ایشیا کپ چمپئن بننے والی ہندوستانی ٹیم کا حصہ رہ چکی ہیں۔

وندنا کٹاریہ 300 بین الاقوامی میچ کھیلنے والی پہلی ہندوستانی خاتون کھلاڑی
وندنا کٹاریہ 300 بین الاقوامی میچ کھیلنے والی پہلی ہندوستانی خاتون کھلاڑی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 1, 2023, 3:52 PM IST

رانچی:ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کی تجربہ کار فارورڈ وندنا کٹاریہ نے منگل کو 300 بین الاقوامی میچ کھیلنے والی ہندوستان کی پہلی خاتون کھلاڑی بن گئیں۔ ہاکی انڈیا نے کٹاریہ کو 300 ویں بین الاقوامی کیپ حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔

وندنا کٹاریہ اتراکھنڈ سے تعلق رکھنے والی وندنا کٹاریہ نے یہ کارنامہ رانچی میں جاری ویمنز ایشین چیمپئنز ٹرافی 2023 میں جاپان کے خلاف ہندوستان کے میچ کے دوران انجام دیا۔

خواتین کی ایشین چیمپئنز ٹرافی 2023 میں ہندوستان اب تک ناقابل شکست ہے، اس نے اپنا پہلا میچ تھائی لینڈ کے خلاف 7-1 سے جیتا، اس کے بعد دوسرے میچ میں ملائیشیا کے خلاف 5-0 سے کامیابی حاصل کی۔ تیسرے میچ میں چین کو 2-1 سے شکست دی اور گزشتہ روز منگل کو کھیلے گئے دلچسپ مقابلے میں انہوں نے روایتی حریف جاپان کو 2-1 سے شکست دی۔

وندنا اس وقت سرخیوں میں آئیں جب وہ جرمنی کے مونچینگلاڈباخ میں جونیئر خواتین عالمی کپ میں ہندوستانی ٹیم کے لیے ٹاپ اسکورر بنیں اور ٹیم کو کانسے کا تمغہ جیتانے میں اہم رول ادا کیا۔ اس نے 2020 کے ٹوکیو اولمپکس میں ہندوستان کے تاریخی چوتھے مقام پر پہنچنے میں بھی اہم کردار ادا کیا۔ وہ اولمپک کھیلوں میں ہیٹ ٹرک کرنے والی پہلی ہندوستانی خاتون ہاکی کھلاڑی بھی ہیں۔ انہیں 2022 میں باوقار پدم شری ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اتنی زیادہ سنچریاں بنانے کے بارے میں کبھی نہیں سوچا تھا: ویراٹ کوہلی

تجربہ کار فارورڈ 2016 میں ایشین چیمپئنز ٹرافی اور 2017 میں خواتین کا ایشیا کپ جیتنے والی ہندوستانی ٹیم کی رکن تھیں۔ انہوں نے خواتین کے ایشیا کپ 2022 میں کانسے کا تمغہ دلانے میں ٹیم کی مدد کی، FIH پرو لیگ 2021/22 میں تیسرے نمبر پر رہی ۔ ایف آئی ایچ نیشنز کپ 2022 جیتا۔ 2022 کامن ویلتھ گیمز میں کا کانسے کا تمغہ جیتنے والی ہندوستانی کا بھی حصہ رہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details