اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Novak Djokovic جوکووچ تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے، رْوڈ، سیٹسیپاس اپ سیٹ کا شکار - بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ

سربیا کے سیکنڈ سیڈ نوواک جوکووچ نے اسپین کے برناب میرالس کو شکست دے کر یو ایس اوپن کے تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی، حالانکہ پانچویں سیڈ کاسپر روڈ اور ساتویں سیڈ اسٹیفانوس سیٹسیپاس کو اپ سیٹ کا سامنا کرنا پڑا۔

جوکووچ تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے، رْوڈ، سیٹسیپاس اپ سیٹ کا شکار
جوکووچ تیسرے راؤنڈ میں پہنچ گئے، رْوڈ، سیٹسیپاس اپ سیٹ کا شکار

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 31, 2023, 8:17 PM IST

نیویارک:بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ نے شاندار کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے یو ایس اوپن کے تیسرے راونڈ میں جگہ بنالی۔دوسری طرف چین کے زانگ زیان نے اپنے کیریئر کی سب سے بڑی جیت درج کرتے ہوئے ناروے کے روڈ کو تین گھنٹے 18 منٹ میں 6-4، 5-7، 6-2، 0-6، 6-2 سے ہرا یا۔۔ سوئٹزرلینڈ کے ڈومینک اسٹرائیکر نے پہلی بار کسی گرینڈ سلیم ایونٹ کے تیسرے راؤنڈ میں یونان کے سیٹسیپاس کو 7-5، 6-7 (2)، 6-7 (5)، 7-6 (6)، 6-3 سے ہرایا۔

دوسری طرف جوکووچ نے اپنے 24ویں گرینڈ سلیم ٹائٹل کی جانب ایک اور مضبوط قدم بڑھاتے ہوئے میرالس کو 6-4، 6-1، 6-1 سے ہرایا۔

سربیا کے تجربہ کار کھلاڑی نے اپنا پہلا میچ سیدھے سیٹوں میں جیت کر پیر کو اے ٹی پی رینکنگ میں نمبر 1 پر واپسی کی اور میرالس کے خلاف بھی ان کی کارکردگی متاثر کن رہی۔ جوکووچ نے اس میچ میں تمام چھ بریک پوائنٹس بچائے اور دو گھنٹے دو منٹ میں جیت لیا۔ انہوں نے اپنے پہلے دو میچوں میں صرف 11 میچ ہارے ہیں۔

جوکووچ نے جیت کے بعد کہا،”اس نے اچھی شروعات کی۔ ہماری کچھ ریلیاں لمبی اور تھکا دینے والی تھیں، اس لیے اس میں تھوڑا وقت اور محنت لگ گئی۔ میرے لیے ایک وقفہ کافی تھا۔ میں نے دوسرے سیٹ میں اچھا کھیلا۔ تیسرے کے آغاز میں، کچھ قریبی کھیل تھے لیکن آخری چار کھیلوں میں میں نے بہت اچھا کھیلا۔ میں جس طرح سے کورٹ پر کھیل رہا ہوں اس سے خوش ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:Venus Williams Out وینس پہلے راؤنڈ میں باہر

اگلے راؤنڈ میں جوکووچ کا مقابلہ ہم وطن لاسلو جیرے سے ہوگا۔ جوکووچ نے جیرے کے بارے میں کہا، ”وہ بہت اچھی فارم میں ہے۔ یہ سربیا کے ٹینس کے لیے بہت اچھا ہے کہ ہم تیسرے راؤنڈ میں مل رہے ہیں۔ ایک سربیائی کھلاڑی یقینی طور پر چوتھے راؤنڈ میں پہنچ جائے گا، جو ہماری ٹینس کی دنیا کے لیے اچھا ہوگا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details