امریکی ماڈل کیتھرین میورگا نے الزام لگایا تھا کہ کرسٹیانو رونالڈو نے 2009 میں لاس ویگاس کے ایک ہوٹل میں ان کے ساتھ جنسی زیادتی کی تھی۔ اس معاملے میں لاس ویگاس میں امریکی ڈسٹرکٹ جج جینیفر ڈورسی نے کہا کہ میورگا کے ایک وکیل نے اتنی سنگین بدسلوکی کی کہ رونالڈو کے لیے منصفانہ سماعت ناممکن ہوگی۔ جج ڈورسی نے میورگا کے وکیل لیسلی اسٹوول پر بدسلوکی کا الزام لگایا اور مناسب قانونی چارہ جوئی کے عمل کو نظر انداز کیا جس سے مایورگا ہار گئی۔ تاہم رونالڈو نے اس بات سے انکار نہیں کیا ہے کہ دونوں کی ملاقات 2009 میں لاس ویگاس میں ہوئی تھی۔
جج جینیفر ڈورسی نے نیواڈا کی کیتھرین میورگا کی طرف سے دائر کیے گئے مقدمے کو خارج کردیا۔ میورگا نے الزام عائد کیا تھا کہ 2009 میں لاس ویگاس کے ہوٹل میں کرسٹیانو رونالڈو نے انہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ لاس ویگاس میں کیس کی سماعت کے دوران امریکی ڈسٹرکٹ جج نے فٹ بال سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو کے خلاف جنسی زیادتی کا مقدمہ خارج کرتے ہوئے اس شکایت کے پیچھے قانونی ٹیم کو مجرم قرار دیا ہے۔ US Judge Dismisses Rape Lawsuit Against Cristiano Ronaldo