اردو

urdu

ETV Bharat / sports

FIFA World Cup گھانا سے جیت کر بھی یوراگوئے فیفا ورلڈ کپ سے باہر - یوراگوئے نے گھانا کو شکست دی

فیفا ورلڈ کپ 2022 کے گروپ ایچ کے میچ میں گھانا سے جیت کر بھی یوراگوئے فیفا ورلڈ کپ سے باہر ہو گیا۔ یوراگوئے نے گھانا کو 0۔2 سے شکست دی۔ یوراگوئے کو سپر 16 میں پہنچنے کے لیے گھانا کے خلاف دو گول سے زیادہ مارنے تھے۔ Uruguay vs Ghana Match

گھانا سے جیت کر بھی یوراگوئے فیفا ورلڈ کپ سے باہر
گھانا سے جیت کر بھی یوراگوئے فیفا ورلڈ کپ سے باہر

By

Published : Dec 3, 2022, 7:29 AM IST

دوحہ: فیفا ورلڈ کپ 2022 کے گروپ ایچ کے میچ میں یوراگوئے نے گھانا کو 0۔2 سے شکست دے دی۔ اس جیت کے باوجود بھی دو بار کی چیمپئن یوراگوئے سُپر 16 میں کوالیفائی نہیں کر سکا۔ یوراگوئے کو سپر 16 میں پہنچنے کے لیے گھانا کے خلاف دو گول سے زیادہ مارنے تھے لیکن ٹیم صرف دو ہی گول کر سکی۔ یوراگوئے کی جانب سے جارجیئن ڈی اراسکیٹا نے دونوں گول کیے۔ Uruguay beat Ghana in FIFA World cup

یوراگوئے نے اپنے دونوں گول پہلے ہاف میں کیا۔ جارجیئن ڈی اراسکیٹا نے پہلا گول 26ویں منٹ میں جبکہ دوسرا گول 32 ویں منٹ میں کیا۔ حالانکہ اس کے بعد دونوں ٹیموں کو کافی موقعے ملے لیکن گیند کو گل پوسٹ میں نہیں ڈال سکے۔ یوراگوئے کو سپر 16 میں پہنچنے کے لیے دو گول سے زیادہ مارنے تھے۔ گروپ ایچ سے پرتگال اور کوریا اگلے راؤنڈ میں جانے والی ٹیمیں ہیں، جبکہ یوراگوئے اور گھانا باہر ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: FIFA World Cup پُرتگال کو شکست دے کر جنوبی کوریا بارہ سال بعد سپر سولہ میں

واضح رہے کہ گروپ ایچ کے دوسرے مقابلے میں جنوبی کوریا نے ایکسٹرا ٹائم کی گول کی بدولت پرتگال کو 2-1 سے شکست دے کر 12 سال بعد فیفا ورلڈ کپ 2022 کے سپر 16 مرحلے میں داخلہ حاصل کر لیا۔ جنوبی کوریا کے لیے کم ینگ گوون (27) اور ہوانگ ہی-چن (90+1') نے گول کیے، جب کہ پرتگال کا واحد گول ریکارڈو ہورٹا (5ویں منٹ) نے کیا۔ کوریا کو سپر 16 میں پہنچنے کے لیے یہ میچ جیتنا ضروری تھا۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details