نئی دہلی:ٹیم جمعہ کو سعودی عرب میں ایکسپروجر ٹریننگ کے لئے روانہ ہوئی۔ ہندوستانی ٹیم 19 ستمبر کو کھٹمنڈو پہنچے گی۔آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن کے ذرائع نے بتایا کہ چمپئن شپ کھٹمنڈو کے دشرتھ اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی۔ بلیو کولٹس کو گروپ بی میں بھوٹان اور بنگلہ دیش کے ساتھ رکھا گیا ہے جبکہ میزبان نیپال، مالدیپ اور پاکستان گروپ اے میں ہیں۔ سنگل راؤنڈ رابن گروپ مرحلے کے بعد، ہر گروپ سے سرفہرست دو ٹیمیں سیمی فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔
ہندوستان 2022 میں بھونیشور میں منعقدہ سیف انڈر 20کے فائنل میں بنگلہ دیش کو 5-2 سے شکست دے کر چیمپئن بن گیا۔
سیف انڈر 19 چیمپئن شپ، 2023 کے لیے ہندوستان کے اسکواڈ میں شامل کھلاڑی گول کیپر ہیں: لیونل ڈیرل رمئی، دیواج دَھوَل ٹھاکر اور منجوت سنگھ پرمار۔