ترک ویب سائٹ اسپور ایرینا کے مطابق 27 سالہ فٹ بالر احمد چالک کی کار منگل کے روز دارالحکومت انقرہ کے قریب ایک موٹر وے پر حادثے کا شکار ہو گئی۔
رپورٹس کے مطابق احمد چالک کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ان کی موقع پر ہی موت ہوگئی، کار میں وہ اکیلے ہی سوار تھے۔ Turkish International footballer Ahmet Calik dies
رپورٹس کے مطابق وہ اپنی شادی کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے لیے ٹریننگ سے چھٹی لیکر گھر جارہے تھے کہ گاڑی کو حادثہ پیش آگیا۔