اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Trent Bolt on World Cup بولٹ ورلڈ کپ 2023 میں کھیلنا چاہتے ہیں - ڈومیسٹک ٹی 20 لیگز

خیال ر ہے کہ بولٹ نے کنبہ کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے اور ڈومیسٹک ٹی 20 لیگز کھیلنے کے لیے اگست 2022 میں نیوزی لینڈ کرکٹ کے ساتھ اپنا معاہدہ ختم کر دیا تھا۔ Trent Bolt Willing to World Cup

تیز گیند باز ٹرینٹ بولٹ
تیز گیند باز ٹرینٹ بولٹ

By

Published : Jan 3, 2023, 7:33 PM IST

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کے تجربہ کار تیز گیند باز ٹرینٹ بولٹ نے اس سال ہندوستان میں ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ 2023 میں اپنے ملک کے لیے کھیلنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔Trent Bolt Willing to World Cup

آسٹریلیائی اخبار دی ایج نے منگل کو بولٹ کے حوالے سے کہا کہ "میں وہاں (ہندوستان) ایک بار اور کوشش کرنا چاہتا ہوں اور مجھے امید ہے کہ ایسا ہو سکتا ہے۔ یہ ابھی کافی دور ہے۔"Trent Bolt Willing to World Cup

خیال ر ہے کہ بولٹ نے کنبہ کے ساتھ زیادہ وقت گزارنے اور ڈومیسٹک ٹی 20 لیگز کھیلنے کے لیے اگست 2022 میں نیوزی لینڈ کرکٹ کے ساتھ اپنا معاہدہ ختم کر دیا تھا۔ بولٹ نومبر 2022 میں ہندوستان کے نیوزی لینڈ کے دورے پر ٹیم کا حصہ نہیں تھے۔ انہوں نے اس ماہ ہونے والے ہندوستان کے نیوزی لینڈ کے دورے سے بھی باہر رہنے کا فیصلہ کیا ہے۔Trent Bolt Willing to World Cup

انہوں نے کہا کہ میں نے نیوزی لینڈ کرکٹ کے موسم گرما کے مصروف ترین وقت میں دو دیگر لیگز میں جانے کا انتخاب کیا ہے۔ میں سمجھ سکتا ہوں کہ میرا معاہدہ ختم کرنے کا فیصلہ دوسروں کے لیے دروازے کھول دے گا۔

ورلڈ کپ 2019 کے سنسنی خیز اور ناقابل فراموش فائنل میں نیوزی لینڈ کو انگلینڈ کے ہاتھوں سپر اوور میں باؤنڈریز کی بنیاد پر شکست ملی تھی۔ تاہم، اس کے بعد سے نیوزی لینڈ نے عالمی کرکٹ، اور خاص طور پر آئی سی سی ایونٹس میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ بلیک کیپس نے گزشتہ تین برسوں میں دو فائنل اور ایک سیمی فائنل کھیلنے کے علاوہ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ بھی جیتی ہے۔

بولٹ نے ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل کو یاد کرتے ہوئے کہا، "ایک ٹیسٹ کھیلنے والے ملک کے طور پر ہمارے لیے اس مقام تک پہنچنا، وہ بھی تب جب اتنے زیادہ لوگ سال میں صرف آٹھ ٹیسٹ کھیل رہے ہوں۔ دو سال کی کوشش کے بعد پھر فائنل تک پہنچنا اور ہندستان کو شکست دینا جس کی آبادی 1.4 ارب ہے۔ ایسا دوبارہ کبھی نہیں ہوگا۔ میرے خیال میں یہ نیوزی لینڈ کے کسی بھی کھلاڑی کے لیے سب سے بڑی کامیابی ہے۔یواین آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details