بھارتی پہلوان ونیش فوگاٹ نے بھارتی اولمپک ایسوسی ایشن (IOA) اور اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (SAI) سے درخواست کی ہے کہ وہ ٹوکیو اولمپکس کے دوران اپنے طبی معاون (فیزیو) کو ساتھ رکھنے کی اجازت دی جائے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فوگاٹ نے آئی او اے اور ایس اے آئی سے زبانی طورپر اپیل کی ہے جس کے بعد دنوں اداروں کے عہدیداران اس معاملہ پر غور و خوض کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا ابھی اس معاملہ کے دیگر پہلوؤں پر غور و خو ض جاری ہے اور آگے کی حکمت عملی طے کی جائیگی۔
ٹوکیو اولمپکس کے آغاز سے تین دن قبل پیڈلر مانیکا بترا نے بھارت کے شیف ڈی مشن بی پی بیشیا سے اپیل کی تھی کہ کہ وہ اپنے کوچ سنائے پیرانجپے کو کھیل کے میدان (ایف او پی) تک جانے کی اجازت دی جائے۔
اولمپکس میں ٹیبل ٹینس کے مقابلہ کا آغاز 24 جولائی سے ہو رہا ہے۔ ٹیبل ٹینس فیڈریشن آف انڈیا (ٹی ٹی ایف آئی) کے سکریٹری ارون بنرجی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ بترا نے اپنے ذاتی کوچ تک رسائی کی درخواست کی ہے۔