اردو

urdu

ETV Bharat / sports

موسم بہار میں اولمپکس کے انعقاد کا فیصلہ - منتظمین

ٹوکیو 2020 ایگزیکٹو بورڈ کے ممبر توشیاکی اینڈو نےے روز کہا کہ منتظمین کو کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر آئندہ سال سمر اولمپکس کے انعقاد کے لئے موسم بہار میں فیصلہ کرنا چاہئے۔

موسم بہار میں اولمپکس کے انعقاد کا فیصلہ
موسم بہار میں اولمپکس کے انعقاد کا فیصلہ

By

Published : Jun 5, 2020, 10:39 PM IST

کیوڈو نیوز ایجنسی نے اس بارے میں جانکاری دی۔ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) اور حکومت جاپان نے کورونا وائرس کے خطرہ کے سبب اولمپکس کو اگلے سال جولائی تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔ لیکن کرونا کی صورتحال میں بہتری کی وجہ سے اس کے اگلے سال انعقاد پر شکوک و شبہات شروع ہوگئے ہیں۔

موسم بہار میں اولمپکس کے انعقاد کا فیصلہ

سابق اولمپک وزیر اور بورڈ کے چھ نائب صدور میں سے ایک توشیاکی اینڈو آرگنائزنگ کمیٹی کے پہلے رکن ہیں جنہوں نے کھیلوں کے بارے میں فیصلہ کرنے کے بارے میں بات کہی ہے ۔

اس سے قبل آئی او سی کے ٹوکیو کے ہیڈ آف انسپیکشن جان کوٹس نے کہا تھا کہ اگر اکتوبر تک کورونا وائرس موجود نہیں رہتا ہے تو کھیلوں کو منعقد کرنے کے بارے میں فیصلے کرنے ہوں گے۔

جمعرات کو ٹوکیو کے گورنر یوریکو کوائیک نے کہا کہ منتظمین کھیلوں کو آسان بنانے کے طریقے تلاش کر رہے ہیں۔ این ایچ کے کی رپورٹ کے مطابق ٹوکیو منتظمین نے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر بڑے پیمانے پر کھیلوں کے ایک سالہ کاؤنٹ ڈاؤن ایونٹ کا انعقاد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details