اردو

urdu

ETV Bharat / sports

اولمپک مشعل جاپان پہنچی - اولمپک مشعل کو ایتھنز

خطرناک کورونا وائرس کے خوف کے درمیان ٹوکیو اولمپک کی مشعل جمعہ کو جاپان پہنچ گئی، ٹوکیو اولمپک 24 جولائی سے نو اگست تک منعقد ہونا ہے۔

کورونا وائرس کے خوف کے درمیان اولمپک مشعل جاپان پہنچی
کورونا وائرس کے خوف کے درمیان اولمپک مشعل جاپان پہنچی

By

Published : Mar 20, 2020, 7:30 PM IST

اولمپک مشعل کو ایتھنز سے لے کر ایک چارٹرڈ طیارے کے ذریعے ٹوکیو 2020 گو متسوشما میاگی واقع جاپان کے فضائیہ ٹھکانے پر جمعہ کو پہنچا۔

کورونا وائرس کے خوف کے درمیان اولمپک مشعل جاپان پہنچی

تین بار کے اولمپک طلائی فاتح تادهيرو نومورا اور ساوری یوشیدا نے طیارے سے مشعل کو وصول کیا اور انتظار کر رہے ٹوکیو 2020 کے صدر يوشرو موری کے حوالے کر دیا۔

ان دونوں کھلاڑیوں اور موری کو ایتھنز میں مشعل برداری کرنے والی تقریب میں جاپانی وفد کا حصہ ہونا تھا لیکن اس وفد کو ہی تحلیل کر دیا گیا تھا۔

کورونا وائرس کے خوف کے درمیان اولمپک مشعل جاپان پہنچی

سمجھا جاتا ہے کہ موری نے جاپان فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر كوجو تاشما سے ملاقات کی تھی جو منگل کو کورونا سے متاثر پائے گئے تھے۔

سابق جاپانی وزیراعظم موری نے کم تعداد میں جمع افراد کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ میں اس تقریب کا سلامتی کے ساتھ آغاز کے لئے سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

کورونا وائرس کے خوف کے درمیان اولمپک مشعل جاپان پہنچی

پہلے ہمارا پروگرام تھا کہ مشعل کے استقبال کے لئے چھوٹے بچوں کو لایا جائے لیکن سیکورٹی کی وجہ سے ہم نے ایسا نہیں کیا۔

موری نے تسلیم کیا کہ یہ دل توڑنے والا فیصلہ تھا لیکن انہوں نے ساتھ ہی محفوظ اولمپک کا وعدہ کیا۔ اولمپک مشعل کی تقریب سے ناظرین کو دور رکھا گیا تھا اور اس تقریب میں چھوٹی تعداد میں ٹوکیو 2020 کے افسر شامل ہوئے۔ جاپان میں مشعل ریلے کا آغاز 26 مارچ کو فوکوشیما سے ہوگا۔

کورونا وائرس کے خوف کے درمیان اولمپک مشعل جاپان پہنچی

ABOUT THE AUTHOR

...view details