ریاست جھارکھنڈ کی تین بیٹیاں ٹوکیو اولمپکس 2020 میں تمغہ جیتنے کے لئے تیار ہیں۔ عالمی نمبر 1 آرچر دیپیکا کماری گولڈ میڈل پر نشانہ لگائیں گی جبکہ نکی پردھان اور سلیمہ ٹیٹے ہاکی میں گول کرنے کے لیے تیار ہیں۔
ٹوکیو اولمپکس 2020 کے بھارتی دستے میں جھارکھنڈ کی تین بیٹیاں شامل ہیں۔ اس میں سب سے بڑا نام آرچر دیپیکا کماری کا ہے۔ دپیکا اس وقت دنیا کی نمبر ون خواتین آرچر ہیں۔ ان سے پورے ملک کو طلائی تمغے کی امیدیں ہیں کیونکہ ابھی کچھ دن پہلے ہی دیپیکا کماری نے ورلڈ کپ میں تین طلائی تمغے جیتے تھے۔
دیپیکا کماری نے ایشین چیمپیئن شپ، دولت مشترکہ کھیلوں اور ورلڈ کپ میں تمام طلائی تمغے جیتے ہیں۔ اس بار اولمپکس کی باری ہے۔
دیپیکا کماری 13 جون 1994 کو جھارکھنڈ کے رانچی ضلع کے راتو چٹی میں پیدا ہوئی تھیں۔ دیپیکا کے والد آٹو رکشہ چلاتے تھے۔ انہوں نے رانچی سے نرسنگ کی تعلیم حاصل کی ہیں۔ سنہ 2005 میں دیپیکا کو ارجن آرچری اکیڈمی میں موقع ملا۔ مرکزی وزیر ارجن منڈا کی اہلیہ میرا منڈا یہ اکیڈمی چلاتی ہیں۔
سنہ 2009 میں پہلی بار انہوں نے کیڈٹ ورلڈ چیمپیئن شپ جیت کر سب کو اپنی صلاحیتوں سے آگاہ کیا۔ اب تک دیپیکا ایشین چیمپیئن شپ، دولت مشترکہ کھیلوں اور ورلڈ کپ میں چار طلائی، تین چاندی اور کانسی کے چار تمغے جیت چکی ہیں۔