نئی دہلی: بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان بارڈر گواسکر ٹرافی کا تیسرا ٹیسٹ میچ دھرم شالہ کے بجائے اندور میں کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا نے ٹوئٹر ہینڈل کے ذریعے یہ معلومات شیئر کی ہیں۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا نے بتایا کہ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان یکم مارچ سے 5 مارچ تک کھیلا جانے والا تیسرا کرکٹ ٹیسٹ میچ دھرم شالہ کے بجائے اندور میں ہوگا۔
13 فروری کو، بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے ایک میڈیا ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے بتایا کہ گواسکر ٹرافی کا تیسرا ٹیسٹ میچ اب دھرم شالہ ہماچل پردیش کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم کے بجائے ہولکر اسٹیڈیم اندور میں کھیلا جائے گا۔ یہ فیصلہ موسم کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے کیونکہ میدان اور پچ کی حالت میچ کے انعقاد کے لیے موزوں نہیں ہے۔ اس لیے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا نے فیصلہ کیا ہے کہ اب یہ ٹیسٹ ہولکر اسٹیڈیم اندور میں کھیلا جائے گا۔
دوسرا ٹیسٹ - 17 سے 21 فروری، ارون جیٹلی اسٹیڈیم، دہلی تیسرا ٹیسٹ - 1 سے 5 مارچ، ہولکر اسٹیڈیم، اندور چوتھا ٹیسٹ - 9 سے 13 مارچ، نریندر مودی اسٹیڈیم، احمد آباد