اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Pakistan vs New Zealand Test Draw پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ بغیر نتیجہ کے ختم - پاکستان نے 8 وکٹوں پر 311 رنز بنا کر اننگز ڈیکلیئر

پاکستان نے 8 وکٹوں پر 311 رنز بنا کر اننگز ڈیکلیئر کرنے کا اعلان کیا تھا اس وقت سعود شکیل 55 اور میر حمزہ 3 رنز بنا کر کھیل رہے تھے۔Pakistan vs New Zealand Test Draw

پہلا ٹیسٹ بغیر نتیجہ کے ختم
پہلا ٹیسٹ بغیر نتیجہ کے ختم

By

Published : Dec 30, 2022, 8:43 PM IST

Updated : Dec 30, 2022, 8:53 PM IST

کراچی: نیوزی لینڈ نے پاکستان کی جانب سے سعود شکیل اور محمد وسیم کی بہترین شراکت کی بدولت دیے گئے 138 رنز کے ہدف کے تعاقب میں دن کے اختتام پر ایک وکٹ پر 61 رنز بنائے، جس کے نتیجے میں سیریز کا پہلا ٹیسٹ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا۔Pakistan vs New Zealand Test Draw

کراچی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری دن پاکستانی بلے باز میدان میں اترے تو قومی ٹیم کو 97 رنز کے خسارے کا سامنا تھا۔نیوزی لینڈ کو دن کے آغاز میں ہی اس وقت کامیابی ملی جب نائٹ واچ مین نعمان علی صرف چار رنز بنانے کے بعد مائیکل بریسویل کی وکٹ بن گئےلیکن پاکستانی ٹیم کو اصل دھچکا اس وقت لگا جب کپتان بابر اعظم صرف 14 رنز بنانے کے بعد اش سودھی کی وکٹ بن گئے۔100 رنز پر چار وکٹیں گرنے کے بعد امام الحق کا ساتھ دینے سرفراز احمد آئے اور دونوں نے ذمے دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے کھانے کے وقفے تک مزید کوئی وکٹ نہ گرنے دی۔اس دوران امام نے سنچری کی جانب پیش قدمی جاری رکھی جبکہ سرفراز نے اش سودھی کو چوکا لگا کر اپنی نصف سنچری مکمل کی۔Pakistan vs New Zealand Test Draw

لیکن ففٹی مکمل کرتے ہی وکٹ کیپر بلے باز وکٹ کیپر ٹام بلنڈل کو کیچ دے بیٹھے، انہوں نے 53 رنز بنانے کے ساتھ ساتھ امام کے ہمراہ پانچویں وکٹ کے لیے 85 رنز جوڑے۔

گزشتہ اننگز میں شاندار سنچری بنانے والے نوجوان سلمان علی آغا اس اننگز میں بڑا اسکور نہ کر سکے اور چھ رنز بنانے کے بعد سودھی کو گیند پر بولڈ ہو گئے۔امام الحق پوری اننگز میں پراعتماد انداز میں بیٹنگ کرتے رہے لیکن 96 کے اسکور پر پہنچنے کے بعد نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے اور پہلی اننگز کی طرح اس اننگز میں بھی اسٹمپ ہو گئے۔پاکستان نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 231 رنز بنائے تو میزبان ٹیم پر میچ میں شکست کے بادل منڈلانے لگے تاہم محمد وسیم نے سعود شکیل کا بھرپور ساتھ نبھایا اور ٹیم کو مشکل سے نکال لیا۔آٹھویں وکٹ کی شراکت میں سعود شکیل اور محمد وسیم نے 71 رنز بنائے اور ٹیم کو بھنور سے نکال لیا۔

محمد وسیم نے 57 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 5 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 43 رنز بنائے تاہم اش سودھی نے ان کو آؤٹ کردیا۔سعود شکیل کا ساتھ دینے میرحمزہ آئے اور دونوں نے مل کر 34 رنز کا اضافہ کیا اور اس دوران سعود نے اپنی نصف سنچری بھی مکمل کی۔پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم نے آخری 15 اوورز میں نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے ہدف دینے کا فیصلہ کیا تو اس وقت پاکستان کی برتری 137 رنز ہوگئی تھی۔

پاکستان نے 8 وکٹوں پر 311 رنز بنا کر اننگز ڈیکلیئر کرنے کا اعلان کیا تھا اس وقت سعود شکیل 55 اور میر حمزہ 3 رنز بنا کر کھیل رہے تھے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے اش سودھی نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں۔

مہمان ٹیم نے 138 رنز کے تعاقب میں جارحانہ بیٹنگ کا آغاز کیا تو اوپنر ڈیوون کونوے کے ہمراہ مائیکل بریسویل بیٹنگ کے لیے آئے۔ابرار احمد نے اچھی باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے بریسویل کے عزائم ناکام بنائے اور انہیں 3 رنز پر آؤٹ کرکے نیوزی لینڈ کو پہلا نقصان پہنچایا۔ٹام لیتھام نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کی اور 24 گیندوں پر 3 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 35 رنز بنا کر میچ سنسنی خیز بنا دیا۔دوسرے اینڈ سے ڈیوون کونوے نے 16 گیندوں کا سامنا کیا اور 21 گیندوں پر 18 رنز بنا لیے۔نیوزی لینڈ نے دوسری اننگز کے آٹھویں اوور کی تیسری گیند پر 61 رنز بنا لیے تھے کہ امپائرز نے کم روشنی کے باعث میچ ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

امپائرز نے جب میچ ختم کرنے کا فیصلہ کیا تو نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 7 اوور اور تین گیندوں پر 77 رنز درکار تھے۔نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کو پہلی اننگز میں شان دار ڈبل سنچری بنانے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ یو این آئی۔

Last Updated : Dec 30, 2022, 8:53 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details