اردو

urdu

ETV Bharat / sports

بھارتی پیرالمپک ٹیم کا پہلا دستہ روانہ - news indain sports

پیرا اولمپک گیمز (ٹوکیو پیرالمپکس 2020) 24 اگست سے ٹوکیو میں ہی شروع ہو رہا۔ اس کے لیے بھارتی پیرا ایتھلیٹس کا پہلا دستہ آج صبح ٹوکیو روانہ ہوا۔

The first contingent of the Indian Paralympics will depart_up_noida_upur10010
ہندوستانی پیرالمپک ٹیم

By

Published : Aug 18, 2021, 2:25 PM IST

پیرالمپک گیمز (ٹوکیو پیرالمپکس 2020) 24 اگست سے ٹوکیو میں ہی شروع ہو رہا۔ اس کے لیے بھارتی پیرا ایتھلیٹس کا پہلا دستہ آج صبح ٹوکیو روانہ ہوا۔ پہلی ٹیم کے آٹھ کھلاڑی ٹوکیو کے لیے روانہ ہوئے۔

جن میں ریو 2016 کے گولڈ میڈلسٹ ماریپن تھنگاویلو بھی شامل ہیں جو ٹیم کی قیادت کریں گے۔ وہیل چیئر پر جا رہے کھلاڑیوں کو پہلی بار خصوصی گاڑی مہیا کرائی گئی جس سے ان کی آمد و رفت میں آسانی ہوئی۔

وزارت کھیل، اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا اور پیرالمپک کمیٹی آف انڈیا کے عہدیدار بھی آٹھ رکنی دستے کو الوداع کرنے کے لیے نئی دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر موجود تھے۔ پیرالمپک میں ہندوستان کا 54 رکنی دستہ شامل ہوگا، جو مختلف 9 ایونٹس میں مقابلہ کریں گے۔

مقابلہ 24 اگست سے شروع ہوگا اور پانچ ستمبر تک جاری رہے گا۔ ہندوستان اپنی مہم کا آغاز 25 اگست سے کرے گا۔

اس پیرالمپکس کی افتتاحی تقریب میں تھنگاویلو ہندوستانی دستے کے پرچم بردار ہوں گے۔ ان کے علاوہ جیولن تھروور ٹیک چند اور ڈسکس تھروور ونود ملک بھی بدھ کو ٹوکیو کے لیے روانہ ہوئے۔


مزید پڑھیں: Indian Olympic Team: وزیراعظم مودی سے ہندوستانی اولمپک ٹیم کی ملاقات

بھارت کی دوسری ٹیم پیرالمپک کمیٹی آف انڈیا (پی سی آئی) کی صدر سمیت 14 افراد کے ساتھ بدھ کی شام روانہ ہوگی۔ ٹیم کے ساتھ ریو طلائی تمغہ جیتنے والا جیولین تھرورر دیویندر جھاجریہ بھی ہوں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details