بنکاک:بھارت کے ابھرتے ہوئے بیڈمنٹن کھلاڑی کرن جارج نے مردوں کے سنگلز مقابلے میں ہانگ یانگ کو 21-11، 21-19 سے شکست دی جو صرف 39 منٹ تک جاری رہا۔ یانگ نے پہلے راؤنڈ میں ہندوستان کے کدامبی سری کانت کو شکست دی تھی۔ جارج کا مقابلہ اب کوارٹر فائنل میں فرانس کے ٹوما جونیئر پوپوف سے ہوگا۔
جارج نے اپنے کیریئر میں پہلی بار بی ڈبلیوایف ورلڈ ٹور سپر 500 ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنائی۔ بیڈمنٹن ورلڈ فیڈریشن (بی ڈبلیو ایف) نے ورلڈ ٹور کو چھ کیٹیگریز میں تقسیم کیا ہے جن میں فائنلز سپر 1000، سپر 750، سپر 500 اور سپر 300 شامل ہیں۔ سپر 500 بی ڈبلیو ایف کے درجہ بندی کے نظام میں گریڈ 2 کا ٹورنامنٹ ہے۔
دریں اثنا، جارج کی ہم وطن اشمیتا چلیہا خواتین کے سنگلز پری کوارٹر فائنل میں اسپین کی کیرولینا مارین سے 18-21، 13-21 سے ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئیں۔