اردو

urdu

ETV Bharat / sports

CWG 2022: تیجسون شنکر نے ہائی جمپ میں کانسے کا تمغہ جیتا - ہائی جمپ اتھلیٹ تیجسون شنکر

کامن ویلتھ گیمز 2022 میں بھارت کے تیجسون شنکر نے مَردوں کے ہائی جمپ مقابلے میں تاریخی کانسے کا تمغہ جیتا۔ Tejaswin Shankar Won Bronze in High Jump

Tejaswin Shankar claims India's first-ever medal in high jump
بھارت کے ہائی جمپ اتھلیٹ تیجسون شنکر

By

Published : Aug 4, 2022, 1:55 PM IST

برمنگھم: ایکسلنڈر اسٹیڈیم میں بدھ کو بھارت کے ہائی جمپ اتھلیٹ تیجسون شنکر نے 2.22 میٹر جمپ کے ساتھ اپنا بہترین مظاہرہ کرتے ہوئے کامن ویلتھ گیمز میں ہائی جمپ ایونٹ میں بھارت کو پہلا تمغہ دلایا۔ بہاماس کےسابق عالمی اور دولت مشترکہ کھیلوں کے چیمپئن ڈونالڈ تھامس نے تیجسون شنکر کے ساتھ 2.22 میٹر اونچی چھلانگ لگائی لیکن بھارتی اتھلیٹ نے کانسے کا تمغہ حاصل کیا کیونکہ انہوں نے اپنے تمام جمپس میں 2.10 میٹر، 2.15 میٹر، 2.19 میٹر اور 2.22 میٹر کو پہلی ہی کوشش میں اس رکاوٹ کو پار کرلیا۔ Tejaswin Shankar Clinched the Bronze Medal

کانسے کا تمغہ جیتنے کے بعد تیجسون شنکر نے کہا کہ 'میرے پاس کالج کے سیزن کا بھی تجربہ تھا اور میں نے جنوری میں جمپ شروع کر دیا تھا لیکن یہاں کانسے کا تمغہ حاصل کرنا ایک خواب پورا ہونے جیسا ہے اور میں اپنے ساتھ کچھ گھر لے جا رہا ہوں اور خوش ہوں۔ Commonwealth Games 2022

وزیر اعظم نریندر مودی نے تیجسون شنکر کو ہائی جمپ مقابلے میں بھارت کا پہلا ایتھلیٹکس میڈل جیتنے پر مبارکباد دی۔ نریندر مودی نے ٹویٹ کیا کہ 'تیجسون شنکر نے تاریخ رقم کی، انہوں نے کامن ویلتھ گیمز میں ہائی جمپ کا پہلا تمغہ جیتا۔ کانسے کا تمغہ جیتنے پر انہیں مبارکباد۔ ان کی کاوشوں پر فخر ہے۔ ان کی مستقبل کی کوششوں کے لیے نیک خواہشات۔ وہ کامیابی حاصل کرتے رہیں۔ High Jump in Commonwealth Games

اس ایونٹ میں ورلڈ انڈور چیمپئن شپ میں کانسے کا تمغہ جیتنے والے نیوزی لینڈ کے ہامیش کیر نے 2.25 میٹر کی چھلانگ لگا کر طلائی تمغہ جیتا جبکہ آسٹریلیا کے برینڈن اسٹارک نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details