اردو

urdu

ETV Bharat / sports

FIH Hockey World Cup کامن ویلتھ گیمز فائنل کی غلطیوں سے ٹیم نے بہت کچھ سیکھا

بھارتی مرد ہاکی ٹیم کے مڈفیلڈر نیلکانت شرما نے کہا کہ 'کامن ویلتھ گیمز 2022 میں فائنل کی شکست سے ٹیم نے بہت کچھ سیکھا ہے۔' Nilakanta Sharma on Indian Hockey Team

کامن ویلتھ گیمز فائنل کی غلطیوں سے ٹیم نے بہت کچھ سیکھا
کامن ویلتھ گیمز فائنل کی غلطیوں سے ٹیم نے بہت کچھ سیکھا

By

Published : Sep 30, 2022, 8:34 AM IST

بنگلورو: بھارتی مرد ہاکی ٹیم کے مڈفیلڈر نیلکانت شرما نے جمعرات کو کہا کہ کامن ویلتھ گیمز 2022 میں فائنل کی شکست سے ٹیم نے بہت کچھ سیکھا ہے اور وہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہی ہے کہ میچ کے آغاز میں مخالف ٹیم کو جلد گول نہ کرنے دیں۔ Nilakanta Sharma on Indian Hockey Team

ہندوستانی ٹیم نے برمنگھم کامن ویلتھ گیمز 2022 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا لیکن فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں 7-0 سے ہار گئی۔ ٹیم فی الحال بنگلور کی نیشنل اسپورٹس اتھارٹی میں منعقدہ کیمپ میں ایف آئی ایچ مینز ہاکی ورلڈ کپ 2023 کے لیے پریکٹس کررہی ہے۔ FIH Mens Hockey World Cup 2023

یہ بھی پڑھیں: Hockey Player Upasana Singh ہاکی اولمپکس میں بھارت کے لیے تمغہ جیتنا چاہتی ہیں اپاسنا سنگھ

اڈیشہ میں منعقد ہونے والے ورلڈ کپ کی تیاریوں کے بارے میں نیل کانت نے کہا، ہم کیمپ کے شروع ہونے کے بعد سے دولت مشترکہ کھیلوں میں اپنے میچوں کی ویڈیو ٹیپ دیکھ رہے ہیں اور ہم اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں کہ ہم ابتدائی وقت میں مخالف ٹیم کو گول نہ کرنے دیں۔ اگر ہم مضبوط آغاز کریں تو ہم پورے کھیل میں اپنی کارکردگی کو بہتر بنا سکتے ہیں۔"

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details