بھارت کے ٹاپ سیڈ کھلاڑی اچنت شرت کمل نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آئی ٹی ٹی ایف چیلنجر پلس عمان اوپن ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ کے مردوں کے سنگلز زمرے کے فائنل میں ٹاپ سیڈ پرتگال کے مارکوس فریٹس کو شکست دے کر خطاب جیت لیا ہے اور یہ ان کا 10 سال کے طویل وقفے کے بعد پہلا آئی ٹی ٹی ایف خطاب ہے۔
شرت نے پہلا گیم ہارنے کے بعد بہترین واپسی کی اور فریٹس کو 6-11، 11-8، 12-10، 11-9، 3-11، 17-15 سے شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔
اس جیت کے ساتھ ہی انہوں نے ایک دہائی سے آئی ٹی ٹی ایف میں اپنا خطاب جیتنے کی خشک سالی کا خاتمہ کر دیا۔ شرت نے 2010 میں مصر اوپن کا خطاب جیتنے کے بعد کوئی آئی ٹی ٹی ایف خطاب نہیں جیتا تھا۔