سڈنی: وراٹ کوہلی، روہت شرما اور سوریہ کمار یادو کی نصف سنچریوں کے بعد بھونیشور کمار (9/2) نے جمعرات کو آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے یکطرفہ مقابلے میں نیدرلینڈ کو 56 رن سے شکست دے دی۔T 20 world cup 2022:India Reach Top In group 2 After Beating Netherlands
سپر 12 کے میچ میں ہندستان نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے دو وکٹوں کے نقصان پر 179 رن بنائے۔ جواب میں ہالینڈ کی ٹیم نو وکٹوں کے نقصان پر 123 رن ہی بنا سکی۔ دو میچوں میں دوسری جیت کے ساتھ ہی ہندوستان گروپ-2 ٹیبل میں ٹاپ پر پہنچ گیا ہے۔
روہت، کوہلی اور سوریہ کمار کی نصف سنچریوں نے سست پچ پر ہندوستان کی جیت کی بنیاد رکھی۔ فارم میں واپسی کی امید کرتے ہوئے روہت نے 39 گیندوں پر 53 رن بنائے جبکہ کوہلی نے 44 گیندوں پر تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 62 رن بنا کر ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری نصف سنچری بنائی۔ سوریہ کمار نے 25 گیندوں پر سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے ناٹ آوٹ 51 رن بنائے۔