اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Fifa World Cup 2022 ایمبولو کے گول سے کیمرون ہار گیا - سوئٹزرلینڈ نے کیمرون

سوئٹزرلینڈ نے کیمرون میں پیدا ہونے والے بریل ایمبولو کے گول کی بدولت جمعرات کو فیفا ورلڈ کپ 2022 کے گروپ جی کے اپنے میچ میں کیمرون کو 1-0 سے شکست دے دی۔ Fifa World Cup 2022

ایمبولو کے گول سے کیمرون ہار گیا
ایمبولو کے گول سے کیمرون ہار گیا

By

Published : Nov 24, 2022, 8:35 PM IST

الوکراہ: ایمبولو کے فیصلہ کن گول کی بدولت سوئٹزرلینڈ نے کیمرون کو فیفا ورلڈ کپ 2022 کے گروپ جی کے اپنے میچ میں کیمرون کو 1-0 سے شکست دے دی۔Switzerland Beat Cameroon In Fifa World Cup 2022

دوسرے ہاف کے تیسرے منٹ میں ایمبولو نے گول کر کے سوئٹزرلینڈ کو گروپ ٹیبل میں سرفہرست رکھا۔ ورلڈ کپ میں 20 سال بعد اپنی پہلی جیت حاصل کرنے کی کوشش کر رہا کیمرون نے اس سے قبل مقابلے پر اپنی پکڑ مضبوط کررکھی تھی لیکن ایمبولو کا گول سوئس ٹیم کی جیت کے لیے فیصلہ کن ثابت ہوا۔

ایمبولو کیمرون کے دارالحکومت یونڈے میں پیدا ہوا تھا، لیکن اس کا خاندان پہلے فرانس اور پھر سوئٹزرلینڈ چلا گیا۔ ایمبولو کے گول کے بعد الجبون اسٹیڈیم میں مٹھی بھر سوئس حامیوں نے جشن منایا، حالانکہ 25 سالہ نوجوان جشن میں شامل نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں:Fifa World Cup 2022 بیلجیئم نے کینیڈا کو صفر ایک سے شکست دی

اس جیت کے ساتھ سوئٹزرلینڈ گروپ جی میں تین پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر چلا گیا ہے۔ سوئٹزرلینڈ کا اگلا مقابلہ برازیل سے ہوگا جبکہ کیمرون کا مقابلہ سربیا سے ہوگا۔Switzerland Beat Cameroon In Fifa World Cup 2022

ABOUT THE AUTHOR

...view details