اردو

urdu

By

Published : Jun 26, 2021, 10:27 PM IST

ETV Bharat / sports

کرکٹ کی طرح ہی اولمپک کھلاڑیوں کی بھی حمایت کریں: کرن ریججو

مرکزی وزیر کھیل کرن ریججو نے اولمپک کھیلنے جانے والے بھارتی ایتھلیٹس کو ملک کا اصل ہیرو قرار دیتے ہوئے لوگوں سے ان کی اسی طرح حمایت کرنے کی اپیل کی جیسے وہ کرکٹرز کو دیتے ہیں۔

tokyo olympics 2021
tokyo olympics 2021

کرن ریججو نے ٹوکیو اولمپک اور پیرالمپک 2020 کے لیے بھارت کی تیاری کے تعلق سے مرکزی وزارت برائے کھیل کے تعاون سے کنفیڈریشن آف اسپورٹس کام انڈسٹری کے ذریعہ منعقدہ ورچوئل بات چیت کے دوران ملک بھر میں ایک چیئر اپ مہم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 'چھ ہزارسے زیادہ سیلفی پوائنٹ بنائے جائیں گے، جہاں لوگ ایتھلیٹس کے تئیں اپنی حمایت دکھا سکتے ہیں۔

کرن رجیجو نے کہا کہ 'میں نے وزیر ریلوے پیوش گوئل سے بات کی ہے اور انہوں نے فوری ملک کے چھ ہزار ریلوے اسٹیشنز پر جگہ کی نشاندہی کی ہے، جہاں اولمپک سیلفی پوائنٹ بنائے گئے ہیں۔ ہریانہ کے وزیراعلیٰ نے دیگر لوگوں کو مہم میں شامل ہونے اور ٹوکیو جانے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے پرتیک کے ساتھ ایک سیلفی بھی کلک کی ہے۔ میں چاہتا تھا کہ اولمپک کی اہمیت کو ہر کوئی سمجھے جو ملک کے چاروں طرف پھیلی ہے۔ کھیل ملک کا سب سے بڑا سافٹ پاورہے۔

واضح رہے کہ سمر اولمپک اور پیرالمپک کھیلوں میں حصہ لینے والے بھارتی ایتھلیٹس کی تعداد میں گزشتہ تین ایڈیشنز میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اب تک 100 سے زیادہ ایتھلیٹس نے ایڈوانس میں اپنی جگہ پکی کی ہے اور کئی کھلاڑیوں کے ٹوکیو اولمپک کے لیے کوالیفائی کرنے کی امید ہے۔

بھارتی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان ایم ایم سومیا نے بات چیت کے دوران کوچنگ اور دیگر سہولیات کے تعلق سے فیڈریشنوں کی حمایت کرنے میں حکومت کے کردار کی تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ان دنوں ہاکی سے جڑے دنیا کے کچھ بہترین کوچ ہیں اور ہمارے لڑکے اور لڑکیاں اچھے ہاتھوں میں ہیں۔ مجھے امید ہے کہ بھارت ٹوکیو میں میڈل کے لیے چیلنج دے سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آندرے رسل کی ونڈیز ٹی 20 ٹیم میں واپسی

چیف نیشنل بیڈمنٹن کوچ پُلیلا گوپی چند نے بتایا کہ کیسے ایتھلیٹ ماضی میں اپنے ہم وطنوں کے مقابلے میں اپنی صلاحیتوں میں زیادہ اعتماد رکھتے ہیں۔ انہوں نے اس تبدیلی کو ممکن بنانے میں حکومت کے کردار کو نشان زد کیا ہے۔

گوپی چند نے کہا کہ آج میں پورے یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ ٹیم کا ہر ممبر اپنے بہتر فارم میں رہنے اور ممکنہ طور پر میڈل جیتنے کے لیے تربیت لے رہا ہے اور اگر ان کے پاس تمغہ نہیں ہے یا اچھی کارکردگی نہیں تو مجھے یقین ہے کہ وہ مایوس ہوں گے۔

اسپورٹس کام انڈسٹری کنفیڈریشن کے صدر جلج دانی، ریو 2016 کی سلور میڈلسٹ اور بھارت کی پیرالمپک کمیٹی کی صدر ڈاکٹر دیپا ملک، چیف نیشنل بیڈمنٹن کوچ پلیلا گوپی چند، سابقہ ​​ہاکی کپتان اور 1980 کے ماسکو اولمپکس گولڈ میڈل جیتنے والی ہاکی ٹیم کے ممبر ایم ایم سومیا، لندن اولمپکس 2012 کے برونز میڈلسٹ گگن نارنگ اور اسپورٹس کام انڈسٹری کنفیڈریشن کے سینئر نائب صدر اور پروکیم انٹرنیشنل کے جوائنٹ ایم ڈی وویک سنگھ بطور کلیدی اسپیکر اس ڈسکشن سیشن میں موجود رہے۔ سابق ہاکی کپتان اور اولمپک گولڈ ریسرچ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ویرن رسکنھا نے اس پروگرام کا انعقاد کیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details