اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Lanka Missed Qualification: سری لنکا ورلڈ کپ 2023 کے لیے براہ راست کوالیفائی کرنے سے محروم - سری لنکا کو عبرتناک شکست کا سامنا

ہیملٹن میں نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان تیسرے ون ڈے میں سری لنکا کو عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اس شکست کے ساتھ ہی سری لنکا 2023 ورلڈ کپ کے لیے براہ راست کوالیفائی کرنے سے محروم ہو گیا ہے۔

سری لنکا ٹیم
سری لنکا ٹیم

By

Published : Mar 31, 2023, 6:18 PM IST

ہیملٹن: سری لنکا تیسرے اور آخری ون ڈے میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں چھ وکٹوں سے شکست کے بعد مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ ٹیبل میں آٹھویں نمبر سے باہر ہو گیا۔ اس اہم میچ میں سری لنکا کے کپتان داسن شناکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن ان کے بلے باز نیوزی لینڈ کی تیز رفتار اور باؤنس کے سامنے جدوجہد کرتے نظر آئے۔ میٹ ہنری (3/14)، ہنری شپلی (3/32) اور ڈیرل مچل (3/32) نے تین تین وکٹیں لے کر سری لنکا کی بیٹنگ کو تباہ کردیا۔ سری لنکن ٹیم 41.3 اوورز میں صرف 157 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

سری لنکا کی جانب سے صرف پاتھم نسانکا (57)، داسن شاناکا (31) اور چمیکا کرونارتنے (24) ہی کچھ مقابلہ کر سکے۔ جواب میں نیوزی لینڈ نے پہلے سات اوورز میں اپنی تین وکٹیں گنوا دیں۔ لیکن ول ینگ اور ہنری نکولس نے شاندار اننگز کھیلتے ہوئے نیوزی لینڈ کو چھ وکٹوں سے فتح دلائی۔ ینگ نے ناٹ آؤٹ 86 اور نکولس نے ناٹ آؤٹ 44 رنز بنائے۔ نیوزی لینڈ نے 32.5 اوورز میں چار وکٹوں پر 159 رنز بنا کر میچ جیت لیا۔ ینگ کو ان کی شاندار ناقابل شکست 86 رنز کی اننگز پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

تیسرے ون ڈے میں فتح کے ساتھ ہی نیوزی لینڈ نے تین میچوں کی سیریز 2-0 سے جیت لی۔ اس شکست کے ساتھ ہی سری لنکا نے 81 پوائنٹس کے ساتھ اپنی مہم ختم کردی اور ویسٹ انڈیز (88 پوائنٹس) کو پیچھے چھوڑنے میں ناکام رہا۔ سری لنکا اب جون میں ورلڈ کپ کوالیفائر کھیلنے کے لیے زمبابوے کا دورہ کرے گا۔ نیوزی لینڈ 175 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے۔ ویسٹ انڈیز کو آٹھویں نمبر کے لیے جنوبی افریقہ (78) اور آئرلینڈ (68) سے خطرہ ہے۔ جنوبی افریقہ کو ہالینڈ سے آج سے دو ایک روزہ میچوں کی سیریز کھیلنی ہے جبکہ آئرلینڈ مئی میں بنگلہ دیش کے خلاف تین میچوں کی سیریز کھیلے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details