اردو

urdu

ETV Bharat / sports

تھامس ابیر کپ بھی ملتوی - کورون وائرس کے سبب تھامس ابیر کپ ملتوی

بی ڈبلیو ایف تھامس ابیر کپ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کو کورونا وائرس کے خطرے کے سبب ملتوی کر دیا گیا ہے۔

کورونا وائرس کے سبب تھامس ابیر کپ ملتوی
کورونا وائرس کے سبب تھامس ابیر کپ ملتوی

By

Published : Mar 21, 2020, 7:25 PM IST

بی ڈبلیوایف تھامس ابیر کپ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ 16 سے 24 مئی تک منعقد ہونا تھا اور اسے اب 15 سے 23 اگست تک منعقد کیا جائے گا۔

کورونا وائرس کے سبب تھامس ابیر کپ ملتوی

بیڈمنٹن ڈنمارک نے ہفتہ کو ایک پریس ریلیز میں یہ جانکاری دی۔ بیڈمنٹن ڈنمارک، عالمی بیڈمنٹن فیڈریشن (بي ڈبلیوایف)، اسپورٹس ایوینٹس ڈنمارک نے ٹورنامنٹ ملتوی کرنے کا فیصلہ اجتماعی طور پر لیا ہے۔

اس سے پہلے بی ڈبلیو ایف نے کورونا وائرس کے خطرے کے سبب پانچ اور ٹورنامنٹ جمعہ کو معطل کر دیے تھے۔ بی ڈبلیو ایف نے ایک ہفتے پہلے اپنے تمام ٹورنامنٹ 12 اپریل تک معطل کر دیے تھے۔

بی ڈبلیو ایف نے ایک بیان میں بتایا کہ پانچ اور ٹورنامنٹ کو معطل کیا گیا ہے۔ معطل ٹورنامنٹ میں تین کانٹی نینٹل چمپئن شپ شامل ہیں جو اولمپک کوالیفکیشن کے لئے آخری موقع ہیں۔

کورونا وائرس کے سبب تھامس ابیر کپ ملتوی

بیڈمنٹن کے لئے درجہ بندی کی مدت 26 اپریل ہے۔معطل ٹورنامنٹوں میں ایستونیائی انٹرنیشنل (اپریل 16-19)، پیرو انٹرنیشنل (اپریل 16-19)، یورپی چمپئن شپ (اپریل 21-26)، بیڈمنٹن ایشیا چمپئن شپ (اپریل 21-26) اور پین ایم انڈیویزئل چمپئن شپ (اپریل 23-26) شامل ہیں۔

یہ تمام پانچ ٹورنامنٹ ٹوکیو اولمپک کی کوالیفائنگ مدت میں کھیلے جانے تھے لیکن اب یہ اولمپک کوالیفائنگ میں کوئی اہم کردار ادا نہیں کر پائیں گے کیونکہ یہ کوالیفکیشن ونڈو سے باہر رہیں گے۔ بی ڈبلیو ایف اولمپک کوالیفکیشن مدت کے متعلق بعد میں اعلان کرے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details