اردو

urdu

ETV Bharat / sports

دہلی: نشانے بازی عالمی کپ سے سات ملک دستبردار

آئندہ 15 سے 26 مارچ کے درمیان دارالحکومت دہلی میں ہونے والے آئی ایس ایس ایف نشانے بازی عالمی کپ (رائفل / پستول / شاٹ گن) سے سات ملک ہٹ گئے ہیں۔

By

Published : Feb 26, 2020, 7:13 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 4:09 PM IST

دہلی میں منعقد نشانےبازی عالمی کپ سے سات ملک دستبردار
دہلی میں منعقد نشانےبازی عالمی کپ سے سات ملک دستبردار

دارالحکومت میں عالمی معیار کے ڈاکٹر كرنی سنگھ شوٹنگ رینج میں 15 سے 26 مارچ تک ہونے والے آئی ایس ایس ایف نشانے بازی عالمی کپ (رائفل / پستول / شاٹ گن) سے سات ملک ہٹ گئے ہیں اور ان میں سے چھ ممالک کے ہٹنے کی وجہ چین میں پھیلا کورونا وائرس ہے۔

دہلی میں منعقد نشانےبازی عالمی کپ سے سات ملک دستبردار

انڈین نیشنل رائفل ایسوسی ایشن (این آر اے آئی) کے صدر رن اندر سنگھ نے بدھ کو یہاں صحافیوں کو بتایا کہ كرنی سنگھ شوٹنگ رینج میں ہونے والے عالمی کپ سے چھ ملک کورونا وائرس کی وجہ ہٹ گئے ہیں جبکہ پاکستان کے نشانے بازوں نے خود ہی اس عالمی کپ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔'

مقابلہ میں کل 80 ممالک کو حصہ لینا تھا۔ لیکن چین، تائیوان، ہانگ کانگ، مکاؤ، شمالی کوریا اور ترکمانستان کورونا وائرس کے سبب اس مقابلے سے ہٹ گئے ہیں جبکہ پاکستان کے دو نشانےبازوں نے خود ہی ورلڈ کپ میں حصہ لینے سے انکار کر دیا ہے۔

رن اندر نے بتایا کہ پاکستان کے دو نشانےبازوں کو اس عالمی کپ میں حصہ لینا تھا لیکن انہوں نے خود فون کر کے یہ کہتے ہوئے شرکت سے انکار کر دیا کہ وہ اس وقت اپنے کوچ کے ساتھ اپنی اولمپکس تیاریوں کو مضبوط کریں گے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 4:09 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details