نئی دہلی: نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت (ایم وائی اے ایس) نے پہلوان ونیش پھوگاٹ کی بلغاریہ کے بیل میکن، میں ٹریننگ کی تجویز کو منظوری دے دی ہے، جو سطح سمندر سے تقریباً 2600 میٹر کی بلندی پر واقع ایک ہائی الٹیٹیوڈ تربیتی علاقہ ہے۔ ونیش، جو اپنے فیزیو اشونی پاٹل کے ساتھ ہیں، کیمپ میں سابق اولمپک سلور میڈلسٹ سیرافیم برزاکوف کے تحت تربیت لے رہی ہے، جو 19 دن (7-26 نومبر 2022) تک جاری رہے گی۔ Sports Ministry Funds Wrestler Vinesh Phogat's
بین الاقوامی کیمپ میں بہت سے دیگر ممتاز پہلوانوں کے علاوہ بلیانا ڈوڈووا (2021 ورلڈ چیمپئن شپ گولڈ میڈلسٹ)، ایویلینا نیکولووا (2020 اولمپک میں کانسے کا تمغہ جیتنے والی) جیسی دیگر چوٹی کے پہلوانوں کی شرکت بھی متوقع ہے۔
اس کے لیے فنڈنگ اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) کی ٹارگٹ اولمپک پوڈیم اسکیم (ٹی او پی ایس) کے تحت فراہم کی جارہی ہے اور اس میں ونیش اور ان کے فیزیو کی پرواز، رہائش، مقامی سفر، اور کھانے کے اخراجات وغیرہ شامل ہوں گے۔ ٹی او پی ایس (ٹاپس) انھیں دیگر اخراجات کے لیے 50 ڈالر یومیہ کا آؤٹ آف پیکٹ الاؤنس بھی دے گی۔